ملتان، آئی ایس او کے50ویں سالانہ ''شہید مقاومت کنونشن'' کا اسکائوٹ سلامی سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
امامیہ اسکائوٹس نے شہدائے اسلام، شہدائے مقاومت اور شہدائے پاکستان کو علم حضرت ابوالفضل العباس کے سائے میں سلامی دی، اس موقع پر اسکائوٹس انچارج سمیت اسکائوٹس کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کے 50ویں سالانہ ''شہید مقاومت کنونشن'' کا آغاز جامع مسجد حیدریہ گلگشت کالونی ملتان میں اسکائوٹ سلامی سے ہوگیا، امامیہ اسکائوٹس نے شہدائے اسلام، شہدائے مقاومت اور شہدائے پاکستان کو علم حضرت ابوالفضل العباس کے سائے میں سلامی دی۔ اس موقع پر اسکائوٹس انچارج سمیت اسکائوٹس کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علاوہ ازیں اس موقع پر سینیئرز بھی موجود تھے۔ شہداء کی یاد میں خصوصی طور پر ماحول سازی کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 174 جوڑوں کی اجتماعی شادی، 2، 2 لاکھ روپے سلامی دی گئی
بہاولپور میں حکومت پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 174 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔دھی رانی پروگرام کے تحت 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جن میں 166 مسلم، 5 عیسائی، 3 ہندو اور 2 خصوصی افراد کے جوڑے شامل تھے۔ ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے مالی معاونت فراہم کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال سہیل شوکت بٹ تھے۔ تقریب میں دلہا، دلہنیں اور ان کے والدین خوشی سے سرشار دکھائی دیے۔