امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا، بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا دورہ کیا جہاں امریکی بحریہ اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن سے دفاعی تعاون کو فروغ ملے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے دورہ امریکا میں امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ امیر البحر نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی، ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا جہاں سیاسی وعسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری سٹینلے ایل براؤن سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی سکالرز اور تھنک ٹینک کے ماہرین سے ایک تقریب میں خطاب بھی کیا، نیول چیف نے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز اور مشترکہ میری ٹائم کوششوں میں پاک بحریہ کے تعاون پر روشنی ڈالی۔ نیول چیف کا دورہ امریکہ دونوں ممالک کے مابین میری ٹائم سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
احسن اقبال سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
تصویر سوشل میڈیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیکنالوجی، زراعت اور معدنیات و دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا تعلیم، سائنس اور ترقی میں تعاون جاری ہے، وفاقی وزیر نے امریکا کے ساتھ نالج اور جدت میں نئی شراکت داری پر زور دیا۔
انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دیرینہ تعلقات کو نئی جہت دے رہے ہیں، نالج کوریڈور فعال کرنے سے پاکستانیوں کےلیے امریکی یونیورسٹیوں میں تعلیم و تحقیق کے مزید مواقع میسر ہوں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے پرعزم ہے۔