ٹرمپ کا خواب ادھورا، نوبیل امن انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما کے نام
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اوسلو: سال 2025 کا نوبیل امن انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دے دیا گیا۔
نوبیل کمیٹی کے چیئرمین جورجین واٹن فریڈنس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماریہ کورینا مچاڈو کو وینزویلا میں جمہوریت، انسانی حقوق اور سیاسی آزادی کے لیے ان کی جدوجہد کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
ماریہ مچاڈو طویل عرصے سے وینزویلا میں آمرانہ طرز حکومت کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ نوبیل امن انعام ہر سال ایسے فرد یا ادارے کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی امن، فوجی تنازعات میں کمی، اور اقوام کے درمیان رفاقت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دے۔
یہ ایوارڈ سویڈن کے سائنس دان الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے، جنہوں نے ڈائنامائٹ ایجاد کیا اور اپنی دولت ایک فنڈ میں وقف کر کے نوبیل انعامات کی بنیاد رکھی۔ نوبیل انعامات پہلی بار 1901 میں تقسیم کیے گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں شہری نے خودسوزی کا خواب حقیقت بنا کر جان دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک 60 سالہ شخص نے خواب میں دیکھے جانے والے منظر کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اللہ رکھا ولد خوشی محمد نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب گھر میں خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس گیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ قصبہ موڑ، شہزاد سنیما گلی نمبر 5 کے قریب پیش آیا اور زخمی شخص کو فوری طور پر چھیپا ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم شدید جھلس جانے کے باعث وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔
ایس ایچ او یوسف مہر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودسوزی قرار پایا ہے۔ متوفی کا تعلق پنڈی سے تھا اور وہ تقریباً دس روز قبل اپنی سالی کے گھر آیا تھا۔
پولیس کے مطابق اللہ رکھا نے اپنی سالی کو بتایا تھا کہ وہ گزشتہ تین روز سے خواب میں دیکھ رہا تھا کہ اس نے اپنے اوپر تیل چھڑک کر آگ لگا دی اور اس خواب نے اسے شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر رکھا تھا۔ بالآخر اسی ذہنی اضطراب کے باعث اس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب یہ قدم اٹھایا۔
پولیس نے واقعے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس واقعے کے تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔