پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے بڑا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے نادرا کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تمام اسلحہ لائسنسز کے لیے آن لائن تصدیقی نظام متعارف کرائے اور لائسنس کے ساتھ کیو آر کوڈ لگانے کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، کیو آر کوڈ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے، جس سے جعلی لائسنسوں کی بیخ کنی ممکن ہوگی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو اسلحہ لائسنس حاصل کرنے سے روکا جا سکے گا۔ دریں اثنا، پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تمام احکامات میں کیو آر کوڈ شامل کیا جائے۔ سیکریٹری داخلہ کے مطابق، حکومت نے آرمز رولز میں ترامیم کر کے انفرادی اور بزنس اسلحہ لائسنس کے قوانین کو عام فہم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ لائسنس کے اجرا اور تجدید کے فیس شیڈول میں بھی تبدیلی کی سفارش کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلحہ لائسنس لائسنس کے
پڑھیں:
نہری منصوبہ، وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں
وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے مابین ملاقات میں دریائے سندھ پر مجوزہ نہری منصوبہ سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں