سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
خالد انور مرحوم(فائل فوٹو)۔
سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کر گئے۔
خالد انور کے بیٹے راشد انور ایڈووکیٹ کے مطابق ان کے والد علالت کے باعث کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
1997 میں وفاقی وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق مقرر ہونے والے خالد انور اکتوبر 1999 میں جنرل پرویز مشرف کے اقتدار سنبھالنے تک نواز شریف کابینہ کے رکن رہے۔
86 سالہ خالد انور پاکستان کے چوتھے وزیراعظم چوہدری محمد علی کے بیٹے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خالد انور
پڑھیں:
پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے دوران سروس پی ایچ ڈی مکمل کر لی
لاہور:پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات انٹیلیجنس آفیسر ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر نے مائیکرو بیالوجی، مالیکیولر جنیٹکس میں پی ایچ ڈی کر لی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فرح اصغر نے یونیورسٹی آف دی پنجاب سے ڈاکٹریٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
فرح اصغر اور والدین کی سینٹرل پولیس آفس آمد ہوئی، جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی پر فرح اصغر کی حوصلہ افزائی کی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرح اصغر جیسے ہونہار اور قابل افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ پنجاب پولیس میں بیشتر اہلکار پی ایچ ڈی، ایم فل، انجینئرنگ سمیت مختلف مضامین میں اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔
ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر کا کہنا تھا کہ والدین کی سپورٹ، سینئر افسران کی حوصلہ افزائی، ساتھیوں کے تعاون سے تعلیمی سفر مکمل کیا۔