پاکستان کی افواج ،سیکورٹی اداروں نے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو بہادری سے خاک میں ملا دیا‘شافع حسین
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ اگلے 2ماہ میں قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 15نئی فیکٹریاں لگنے جارہی ہیں ،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر یہاں گارمنٹ سٹی بن رہا ہے جہاں چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری منتقل ہوگی،فیڈمک کے زیر اہتمام فیصل آباد میں 9ہزار ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹس کی سیکیورٹی وال کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا باقی ماندہ کام اگلے 2ماہ میں مکمل ہو جائے گا، ہم نے انڈسٹریل اسٹیٹس میں برسوں سے جاری رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو بند کروادیا اس لئے اب یہاں تیزی سے کارخانے لگ رہے ہیں ،پالیسی کے مطابق 2سال کے اندر کارخانہ نہ لگانے والے کا پلاٹ کینسل کیا جا رہا ہے ۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس ٹرین میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور اسے افسوس ناک واقعہ قرار دیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا ۔ پاکستان کی افواج اور سیکورٹی اداروں نے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو بہادری سے خاک میں ملا دیا ۔
دہشت گردوں کا کوئی دین نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں ،علما کرام اور پوری قوم کو متحد ہوکر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اور میرے دورہ چین کے دوران چین کی متعدد کمپنیوں سے معاہدے ہوئے ،چین کی وی وو موبائل فون کمپنی نے انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگانا شروع کردیا اور یہ پلانٹ 2سال میں پیدا وار شروع کر دے گا ۔لیتھیم بیٹریاں اور سولر پینلز کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ کے پلانٹ لگانے کے حوالے سے بھی چین کی کمپنیوں سے معاہدے ہوچکے ہیں ۔ٹیوٹا کے اداروں کی آپ گریڈیشن کی گئی ،کورسز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ،ٹیوٹا کے اداروں میں چائنیز کے علاہ جرمن ،عربی،کورین اور جیپنیز زبانوں کے کورسز شروع کرائے گئے ۔ٹیوٹا کا گزشتہ 6 سال کا پرفارمینس اور فنانشل آڈٹ کرایا جارہا ہے ۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر 3 ماہ کے آئی ٹی کے شارٹ کورسز مفت کروائے جارہے ہیں اور ان کی انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن بھی ہورہی ہے ،وزیر اعلی پنجاب آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلی پنجاب آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کیلئے بلاسود قرضے دئیے جارہے ہیں ۔ پنجاب 23 سمال انڈسٹریل اسٹیٹس کو ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے ۔سیالکو ٹ میں 800ایکڑرقبے پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چین کا اے ڈی ایم گروپ 3ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگارہا ہے اور ایک دوسرے گروپ نے ای وی چارجنگ کے اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جب تک کالاباغ ڈیم کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا ہمیں نہروں پر چھوٹے ڈیم بنانے پر فوکس کرنا چاہیے اس حوالے سے آسٹریا کی حکومت سے بات چیت جاری ہے ۔کھیوڑہ کے قریب پنک سالٹ کی ویلیو ایڈڈ انڈسٹری لانے کیلئے کوشاں ہیں جس کی برآمد سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ ایران کے ساتھ ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے تجارتی وفد ایران بھیجا جائے گا ۔پنجاب کی میٹ کمپنی کا ایران کی حکومت کے ساتھ تنازعہ تھا جس کے باعث میٹ کمپنی بند تھی اسے حل کردیا گیا ہے ،اب پنجاب کی میٹ کمپنی کا معاہدہ آذربائجان کی حکومت کے ساتھ کروادیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان ،سرکاری افسران ،وزرا ،اراکین اسمبلی اور معاشرے کا ہر فرد محنت سے کام کرے تو ایک سال کے اندر آئی ایم ایف سے جان چھوٹ سکتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت سے گھبرانا نہیں چاہئے ۔پاکستان تو بھارت کے ساتھ تجارت کرنا چاہتا ہے لیکن بھارت کے وزیر اعظم مودی کی ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے ۔وہ تو پاکستان کی نفرت میں اپنی سپورٹس کی ٹیمیں بھی یہاں نہیں بھجواتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ رواداری اور شرافت کی سیاست کی ہے اور ہم ان کی عزت کی سیاست کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ہم انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور نہ کبھی کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نگرا ن حکومت سے پہلے والی حکومت نے بے پنا ہ کرپشن کی ۔ٹرانسفر پوسٹنگ پر پیسے لئے گئے اور 15-15کروڑ روپے میں یونیورسٹیوں کے چارٹر بیچے گئے ان کا حساب ضرور دینا ہوگا ۔ صوبائی وزیر نے نے کہا کہ کینیڈا میں سرمایہ کاری کانفرنس ہورہی ہے جس پنجاب کا وفد شرکت کرے گا اور صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اس وفد کا حصہ ہوں گے ۔سیکرٹری صنعت و تجارت عمر مسعود اور ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر سہیل احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چوہدری شافع حسین نے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی کے ساتھ چین کی
پڑھیں:
فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے جب کہ عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
Islamabad, 24 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کو پاک افواج کی میرٹ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی ترقی ان کے شاندار عسکری کیریئر اور وسیع پیشہ ورانہ تجربے کا اعتراف ہے،
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
یہ پاک فوج کے اہم ترین عہدوں میں شمار ہوتا ہے اور جس کے لیے اعلیٰ سطح کی حکمت عملی، آپریشنل مہارت اور عسکری امور پر گہری گرفت درکار ہوتی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ویپنز اینڈ ایکوپمنٹ اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی تی) کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کا آرمرڈ کور میں نمایاں کیریئر، مختلف کمانڈ، اسٹاف اور تربیتی عہدوں پر خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت ان کی وسیع عسکری صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی تقرری اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ پاک افواج اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کے لیے میرٹ، تجربے اور پیشہ ورانہ قابلیت کو بنیادی معیار بناتی ہیں۔
اپنے وسیع تجربے اور مہارت کے باعث لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی قیادت کے لیے موزوں ترین انتخاب ہیں، جو اسٹریٹجک امور میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔