محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ، نادرا کو اہم احکامات جاری کر دیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے بڑا فیصلہ کر دیانادرا کو اہم احکامات جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نادرا حکام کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کیلئے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے اسلحہ لائسنسز کیساتھ کیو آر کوڈ لگانے کیلئے نادرا کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نادرا حکام کو ہدایت کی تمام اسلحہ لائسنسز متعلقہ شخص کے شناختی کارڈ سے منسلک کیے جائیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی اسلحہ لائسنس سے متعلقہ تمام آرڈرز پر کیو آر کوڈ دینے کی ہدایت کی ہے۔سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ کیو آر کوڈ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے۔ اسلحہ لائسنسز کے تصدیقی عمل میں شفافیت سے جعلی لائیسنسز کی بیخ کنی ہوگی۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اجلاس سے گفتگو کے دوران کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد اسلحہ لائسنس کیلئے نااہل ہیں اور تمام اسلحہ لائسنسز کی سکروٹنی کی جائے کہ سنگین جرائم میں ملوث کوئی شخص اسلحہ لائسنس حاصل نہ کرنے پائے۔ آرمز رولز میں ترامیم کر کے شہریوں کیلئے سہولت پیدا کر رہے ہیں۔
انفرادی اسلحہ لائسنس اور بزنس آرمز لائسنس رولز کو عام فہم بنا رہے ہیں اور اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کا کردار بڑھا رہے ہیں۔سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے بتایا کہ اسلحہ لائسنس کے حصول اور تجدید کیلئے فیسوں کا شیڈول تبدیل کرنے کی سفارش کی ہے۔ مینوئل لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے تمام مراحل کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کی اسلحہ لائسنسز ویری فکیشن کیو ا ر کوڈ
پڑھیں:
سب انسپکٹر کی بھرتیاں، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اشتہار جاری کردیا
سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
پبلک پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی 300 خالی آسامیوں پربھرتی کئےجائیں گے، سب انسپکٹر کی بھرتی بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعےکی جائے گی۔
پبلک سروس کمیشن کے جاری اشتہار کے مطابق ضلع لاہور 29 اور شیخوپورہ میں 23سب انسپکٹرز بھرتی ہوں گے۔ گریڈ 14 کی سیٹ کیلئے عمر کی حد20سے25 سال مقرر کی گئی ہے۔ مردکیلئے قد 5فٹ7انچ اورخواتین کیلئے 5فٹ2 انچ ہوگا ۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
عمر میں کوئی رعائت نہیں ، جبکہ تعلیمی قابلیت بی اے سیکنڈ ڈویژن رکھی گئی ہے۔