اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کے پاس جانے کو تیارہیں مگرشرائط قبول نہیں،وزیردفاع
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ مجوزہ اے پی سی کے لیے ہم پی ٹی آئی کے پاس جانے کو تیارہیں،اے پی سی میں پی ٹی آئی کی شرکت غیرمشروط ہونی چاہئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے اے پی سی بلانے کی تجویزسے متعلق کہاکہ پی ٹی آئی کی طرف سےشہبازشریف کی تجویزکاحصہ بننے کے لیے قبل ازوقت شرط لگادی گئی ، پی ٹی آئی آج کہہ رہی ہے کہ بانی کو پیرول پر رہاکیا ،اے پی سی میں شرکت غیرمشروط ہونی چاہئے پی ٹی آئی پہلے ہی شرطیں لگارہی ہے تو ان کے اخلاص پرسوال اٹھتاہے اور اس سے ان کی نیت پتہ چلتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کاکوئی ایک بیان دکھادیاجائے جو انہوں نے دہشت گردی کے خلاف دیاہو۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اس فوج کو گالی دیتی جس کی چھتری تلے چارسال حکومت کی ،پی ٹی آئی کانظریہ ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں،ملک وقوم کی خاطرکسی عمل میں شرکت کے لیے ایک شخص کی پخ نہ لگائیں،بے نظیربھٹودہشت گردی میں شہیدہوئیں ان کی پارٹی نے کبھی شرائط نہیں رکھیں،پی ٹی آئی ایک شخص اور اپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہماری قیادت جیل میں رہی مگرپارٹی تمام عمل میں شمولیت کرتی رہی
وزیردفاع نے کہا کہ امریکہ اوریورپ میں بیٹھ کر جو لوگ پوسٹیں کررہے ہیں ان کے نام سب جانتے ہیں۔جو ٹویٹ میں نے پڑا ہے وہ پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ سے ہواہے۔
انہوں کہاکہ معاشی ترقی کی ٹھنڈی ہواپہلے بلوچستان کے عوام کو محسوس ہونی چاہئے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی اے پی سی
پڑھیں:
عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلئے پی ٹی آئی متحرک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کے کیس پر جلد سماعت کیلئے تحریک انصاف متحرک ہو گئی ہائی کورٹ میں 190 ملین پاﺅنڈز کیس میں سزا معطلی کے کیس کی سماعت جلد کرانے کےلئے پارٹی کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں. واضح رہے کہ 2رکنی بینچ نے اس کیس کو جلد مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست تاحال مقرر نہ ہو سکی عمران خان کی بہن علیمہ خان جمعرات کو چیف جسٹس کے چیمبر میں کیس کی جلد سماعت کے لئے پہنچ گئیں.(جاری ہے)
اس موقع پر نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھا اور خالد یوسف چوہدری بھی ہائی کورٹ میں موجود تھے جب کہ اسی دوران انتظار حسین پنجوتھا اور علی بخاری ایڈووکیٹ بھی عدالت پہنچے تاہم اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں جانے سے روک دیا. سپریم کورٹ میں اس وقت ہلکی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب پولیس نے سابق وزیراعظم کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا پولیس حکام کے مطابق بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی سائلہ ہیں اور وہ عمران خان کا خط چیف جسٹس کو دینا چاہتی ہیں اس لیے انہیں آگے جانے دیا جائے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر کسی کو آگے نہیں جانے دیا جا سکتا جب کہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہو چکی ہے اس موقع پر عمران خان کی بہنوں کے ہمراہ لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھا کی سربراہی میںپارٹی کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی.