بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی مقدمات، جے آئی ٹی کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا، وجہ بھی سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی کیسز کی جےآئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دیدیا۔
ڈی آئی جی عمران کشور کے استعفیٰ کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے جس میں انہوں نے مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں۔ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ میں لکھا کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیرمتزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار قیمت چکائی۔
متن میں انہوں لکھا کہ ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن، تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا، براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں۔ اٹک جیل میں قید سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی سے جے ٹی آئی نے 9 مئی واقعات سے منسلک دہشتگردی کے 6 مقدمات کی تفتیش کی اور ان سے کئی سوالات کیے۔
ذرائع نے اس تفتیش کے حوالے سے بتایا کہ جے آئی ٹی اراکین نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ 9 مئی واقعات سے متعلق آپ کے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں گرفتار تھا اور کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے کہا کہ ایسی ویڈیوز اور کلپس ہیں جن میں مظاہرین آپ کا نام لیتے نظرآتے ہیں، جس پرسابق وزیر اعظم نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ میں میری پارٹی کے کارکن نہیں بلکہ کوئی اور افراد تھے۔
جے آئی ٹی نے پوچھا کہ آپ کے اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سے بھی رابطوں کے شواہد ہیں جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ رابطے کرنا کون سا جرم ہے، آپ کو جو بات کرنی ہے میرے وکیل سے کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی اس جواب پر جے آئی ٹی نے کہا کہ ہم یہاں آپ سے تفتیش کرنے آئے ہیں وکیل کو عدالت میں بلائیے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیئرمین پی ٹی ا ئی جے ا ئی ٹی نے کہا کہ
پڑھیں:
عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ مفروضہ ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے، پارٹی لیڈر صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، عمران خان نے تحریک کی قیادت محمود اچکزئی کے سپرد کی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ آئینی اور نظریاتی تحریک ہے اس کا مقصد پاکستان کی تشکیل نو ہے، اس تحریک میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی، ہم نے زخموں کو بھرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم نہیں مانتے، ہمارے اکابرین اور دوستوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آواز بلند کرنا بھی بنیادی انسانی حقوق ہیں، آج ان کی نفی کی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا، ہماری پارٹی میں کوئی انتشار نہیں، بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔