Express News:
2025-07-26@10:47:21 GMT
سعودی شہزادی نورہ بنت بندر انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
سعودی شہزادی نورہ بنت بندر قضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔
سعودی پریس ایجنسی سعودی شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی نورہ بنت بندر بن محمد آل عبدالرحمان آل سعود کا انتقال ہوگیا۔
ان کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی گئی جس میں شاہی خاندان سمیت اعلیٰ حکام اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔
شاہی محل سے جاری بیان میں متوفیہ کے لیے رحمت، مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی درخواست کی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر مقامی قبر ستان میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں اراکین اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کو مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،مرحوم کی نماز جنازہ بدھ کے روز یہاں قذافی سٹیڈیم کے باہر اداکی گئی۔شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان نے مرحوم کی نمازجنازہ پڑھائی ۔نمازجنازہ میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھو کھر، مشیر وزیر اعلی پنجاب حافظ میاں محمد نعمان،اراکین صوبائی اسمبلی میاں ہارون اکبر،میجر (ر) غلام سرور،خواجہ احمد حسان،سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ،سابق صدر پی ٹی آئی لاہور چوہدری اصغر گجر ،میاں محمد اکرم عثمان ،فواد چوہدری ،جمشید اقبال چیمہ ، بریگیڈیئر( ر) مشتاق احمد،ابوذر سلمان نیازی ، پی پی پی رہنما شوکت بسرا ، فردوس شمیم نقوی،انجم نثار و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر منگل کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے،وہ طویل عرصہ سے بیمار اور زیر علاج تھے۔دریں اثنا اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحوم کے صاحبزادے حماد اظہر سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے،ان کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔