جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر، دہشت گرد نشان عبرت بن چکے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت’’سکول میل پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی۔ سکول میل پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک ارب 78 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ آغاز کے چند ماہ میں ہی 55 ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ مظفرگڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان میں چار کروڑ ملک پیک سکولوں میں پہنچائے گئے۔ تینوں اضلاع کے طلبہ کو ساڑھے تین کروڑ سے زائد ملک پیک دے دیئے گئے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز پر موجود طلبہ کی تعداد 3 لاکھ 61ہزار سے بڑھ کر 4لاکھ 16ہزار ہو گئی ہے۔ پروگرام میں شفافیت، مسابقتی ٹینڈرنگ سے بچت یقینی بنائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرموثر مانیٹرنگ اور مینجمنٹ سسٹم کا اطلاق کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے دیگر دور دراز اضلاع میں سکول میل پروگرام کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ طلبہ کے لئے سارے وسائل حاضر ہیں۔ سکول میل پروگرام کا دائرہ کار بتدریج بڑھائے گے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا اور سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پرخراج تحسین پیش کیا۔ شہید ہونے والے جوانوں کیلئے حرفِ عقیدت کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔ جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔ گردوں کے عالمی دن پر پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ گردوں کا عطیہ کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ صحت مند زندگی کے لئے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ پنجاب میں گردوں کے علاج کی بہترین اور مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی مفت ڈائیلسز کی سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ گردوں کے امراض کے مستند علاج کے لئے ٹرانسپلانٹ کارڈ شروع کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گردوں کے خاتمےپر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی نظام حسین کو خراج عقیدت اور ان کی قربانی کو سلام پیش کیا، کہا کہ میجر زیاد سلیم اول شہید اور سپاہی نظام حسین شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔