روزگار کے مواقع؛ سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی:
سندھ حکومت نے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا، جس کے ذریعے شہریوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
جاب پورٹل کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور بزنس کمیونٹی کے علاوہ بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔
پڑھے لکھے اور ان پڑھ ہنرمند سب اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں، شرجیل میمن
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارےملک میں 65فیصد یوتھ ہے۔ یہ پورٹل بنایا گیا ہے۔ اس ایپ میں نہ صرف پڑھے لکھے افراد بلکہ ان پڑھ ہنرمند بھی اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف گورنمنٹ بلکہ پرائیوٹ سیکٹرکےاداروں سے بھی ہم نے رابطہ کیا ہے وہ بھی اس پورٹل ایپ سے روزگارکےمواقع دیں گے۔ اکثرنوجوان سرکاری نوکری چاہتے ہیں۔ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم جیسے پروجیکٹ بھی ہیں، ایسے پروجیکٹ بھی بنائے ہیں جس سے لوگ ہنرمند ہورہے ہیں۔
کوشش ہے سندھ کے لوگوں کی مزید خدمت کریں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے جاب پورٹل لانچ کیا ہے۔ اس پورٹل پر صوبے کے نوجوان رجسٹرڈ ہوں گے۔ مواقع اور ٹیلنٹ اکٹھے ہوں گے تو صوبہ ترقی کرے گا۔ نوکری دینے اور لینے والوں سے گزارش کروں گا کہ زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایک سے 4گریڈ کی نوکریوں کا اشتہار بھی اس پورٹل پر دیں گے۔ 5سے 15 گریڈ کی نوکریاں آئی بی اے کے ذریعے دیتے ہیں۔ شفاف طریقے سے نوکریاں دیں گے۔ عارضی نوکریوں کو بھی اس سسٹم کے ساتھ لنک کریں گے۔ اس جاب پورٹل کی تشہیر کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ رجسٹرڈ ہو سکیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح پیپلز پارٹی اس صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ کوشش ہے کہ سندھ کے لوگوں کی مزید خدمت کریں۔ اس صوبے کو لوگوں نے سیلاب میں شدید مشکلاتیں دیکھی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق 21 لاکھ گھروں کا منصوبہ بنایا۔ 8لاکھ سے زائد گھر بنا چکے ہیں۔ سیلاب متاثرین کے جو گھر بنائے، اگر ملک بنا دیں تو دنیا کے 800 ملکوں سے بڑا ملک بنے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلگت: دریائے سندھ سے خاتون کی لاش برآمد
---فائل فوٹوگلگت بلتستان میں مینار کے علاقے میں دریائے سندھ سے خاتون کی لاش ملی ہے۔
ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق لاش شاہراہ بابو سر میں بہنے والوں میں سے کسی کی ہوسکتی ہے۔
آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے، فیری میڈوز میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، شاہراہ ریشم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 20 ارب سے زائد کا نقصان ہوا، وفاقی حکومت ازالے کے لیے گرانٹ کا اعلان کرے۔