گلگت بلتستان میں معدومیت کے خطرے سے دوچار 4 برفانی تیندوں کی موجودگی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
گلگت بلتستان میں 4 نایاب برفانی تودے کی موجودگی سامنے آئی ہے۔
برفانی تیندوے کی موجودگی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت کے لئے خوش آئند خبر ہے۔ برفانی چیتوں کی شاندار تصویر وائلڈ لائف واچر سخاوت علی اور چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے حاصل کی۔
ماہرین کے مطابق برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہوتے ہیں اور ان کا اس طرح نظر آنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو اس خطے میں ان کی افزائش اور بہتر ماحول کی علامت ہو سکتا ہے۔ برفانی تیندوا دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں شامل ہے اور عالمی ادارے اسے تحفظ فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔
گلگت بلتستان میں ان کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ مقامی ماحولیاتی نظام اب بھی ان کی بقا کے لئے موزوں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان برفانی تیندووں کی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کے قدرتی ماحول کا تحفظ کیا جائے اور غیر قانونی شکار کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔
مقامی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلی حیات کے تحفظ میں تعاون کریں اور ان نایاب جانوروں کے بارے میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع دیں۔ یہ دریافت پاکستان میں جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششوں میں ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے اور ماحولیاتی ماہرین امید کر رہے ہیں کہ مستقبل میں ان جانوروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کی موجودگی
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب؛ صدرِ مملکت کی شرکت
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
گلگت بلتستان کے 78ویں جشن آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صدرِ مملکت کو ثقافتی ٹوپی پہنائی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے پناہ قدرتی وسائل کے باجود دور دراز کے علاقوں میں چیلنجز کا سامنا ہے,گلگت بلتستان کے عوام قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں،ملک کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت پر پاک فوج کیساتھ مل کر دفاع کریں گے.
اس موقع پرصدر پاکستان آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا