مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہونگے تو ترقی میں اضافہ ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہوں گے تو صوبے اور ملک کی ترقی میں اور اضافہ ہو گا۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے، ہم سندھ میں ہمیشہ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آتے ہیں۔
انہوں نے پورٹل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملازمت کے حصول کے لیے لوگ جلد از جلد اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کریں، بزنس کمیونٹی اور پرائیوٹ سیکٹر کے لوگ پورٹل پر اسامیاں شیئر کریں، ملازمت دینے والے اور ملازمت کے خواہشمند افراد اس پورٹل میں خود کو رجسٹر کریں، اس پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے ہم سرکاری ملازمتیں بھی دیں گے۔
کراچی وزیر اعلیٰ مراد شاہ نے اعلان کیا کہ سندھ.
سندھ میں سرکاری نوکریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ گریڈ 1 سے 4 تک کے لیے لوگ براہِ راست اس پورٹل پر اپلائی کر سکتے ہیں، پھر گریڈ 5 سے 15 تک ہم آئی بی اے سکھر سے ٹیسٹ کروائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گریڈ 16 سے اوپر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں ہوتی ہیں، پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ کو بھی پورٹل سے لنک کریں گے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، کینال منصوبے پر مؤقف پیش کیا
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم اعلیٰ سندھ نے نہروں کی تعمیر کے حوالے سے اپنا موقف وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیا۔
وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں فریقین نے متنازع نہروں کے معاملے پر ایک دوسرے کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، وزیر اعظم اور مراد علی شاہ کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے کنالز سے متعلق تحفظات رکھے، ملاقات میں سندھ کے وزیر جام خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے،وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اعظم کی ملاقات میں ماہرین آبپاشی بھی موجود تھے۔