جنوبی وزیرستان، ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ، جے یو آئی ضلعی امیر سمیت متعدد افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
جنوبی وزیرستان لوئر میں اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس میں جے یو آئی(ف) کے رہنما ء زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے د وران مسجد میں ہوا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بھی زخمی ہو ئے ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کر دی،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق دھماکہ مولانا عبدالعزیزمسجد کے خطیب اور جمعیت علماءاسلام وانا کے امیر مولانا عبداللہ ندیم پرہوا،دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افرادزخمی ہوئے ہیںجبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ ورسک بازار کی مسجد میں ہوا۔ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ڈی پی او آصف بہادر نے بیان میں تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خیز مواد مسجد میں نصب تھا۔ جس میں جے یوآئی کے مرکزی امیر عبداللہ ندیم زخمی ہوئے۔ دھماکے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عبداللہ ندیم کے مطابق
پڑھیں:
پشاور، جماعت اسلامی کے وفد کی باجوڑ دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت
باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ناوگئی کی گاڑی پر ہونے والے المناک بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل اور تحصیل دار ناوگئی عبدالوکیل خان سمیت تین پولیس اہلکار شہید اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے وفد کے ہمراہ گورنمنٹ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں سانخہ باجوڑ میں زخمی ہونے والے شدید زخمیوں کی عیادت کی۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی ضلع باجوڑ کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید، نائب ضلعی امیر مولانا وحید گل، جماعت اسلامی ضلع مہمند کے امیر ملک سعید خان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون بھی ان کے ہمراہ تھے۔ واضح ریے کہ گزشتہ روز ضلع باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ناوگئی کی گاڑی پر ہونے والے المناک بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل اور تحصیل دار ناوگئی عبدالوکیل خان سمیت تین پولیس اہلکار شہید اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ جن میں شدید زخمی ہونے والے چار زخمیوں کو دھماکہ کے بعد شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ریفرکیاگیاتھا۔انہوں نے ہسپتال میں زخمیوں کے لواحقین اور ڈاکٹروں سے ان کی خیریت دریافت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔