مولانا فضل الرحمان کی جنوبی وزیرستان مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
مولانا فضل الرحمان کی جنوبی وزیرستان مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوبی وزیرستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امن و امان، خصوصا خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال پر حکومت اور اداروں کی جانب سے قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی جیسے اہم مسئلے کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مولانا عبداللہ ندیم اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان
پڑھیں:
قابض اسرائیلی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا
مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی آبادکاروں نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق درجنوں صیہونی آبادکاروں نے قابض اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو کر اشتعال انگیز انداز میں گشت کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق آبادکار گروپوں کی صورت میں مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے اور فلسطینیوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کرتے رہے۔
اس دوران اسرائیلی فورسز کی بڑی تعداد نے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی دروازوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
قابض پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے انہیں وہاں عبادت سے روک دیا۔