پاک فوج نے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، مشتاق حسین
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
گلگت بلتستان کے وزیر برقیات نے ایک بیان میں کہا کہ فورسز کی حکمت عملی کے باعث کسی بھی خودکش بمبار کو حملہ کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر برقیات مشتاق حسین نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا اور 33 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔ مشتاق حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو ڈھال بنانے کی بزدلانہ کوشش کی، لیکن پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کی حکمت عملی کے باعث کسی بھی خودکش بمبار کو حملہ کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ پاکستان کے دشمن کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے، قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پہلگام حملہ فالس فلیگ آپریشن، مقصد اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے، مشاہد حسین سید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) ادارۂ نظریۂ پاکستان کے وائس چیئرمین مشاہد حسین سید نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ پہلگام میں سیاحوں پر ہونیوالی فائرنگ کے واقعہ کو بھارت کی خود ساختہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر پرانی حرکت دہرائی اور پلوامہ حملہ کی طرح ایک فالس فلیگ آپریشن کیا ہے۔(جاری ہے)
ایوان قائداعظم سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد اندرونی شورش سے توجہ ہٹانا ہے،عالمی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے ماضی میں بھی ایسی حرکات کرتا رہا ہے جو کئی بار بے نقاب ہو چکی ہیں۔