’ایک ہی سڑک پر 30 کرکٹ میچز‘، کرک انفو نے کراچی کی ویڈیو شیئر کردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں جہاں رمضان کا مہنیہ شروع ہوتے ہی مساجد اور دکانوں کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں وہیں کھیل کے میدان بھی آباد ہو جاتے ہیں۔ کراچی میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہر رات تراویح کی ادائیگی کے بعد کرکٹ کا دور شروع ہوتا ہے۔ رمضان میں نوجوان کھیل کے میدانوں کے علاوہ گلیوں اور سڑکوں پر بھی کرکٹ کھیل کرشوق پورا کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کرک انفو نے ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کراچی کی ایک ہی سڑک کے 30 مختلف مقامات پر نوجوان کرکٹ کھیل رہے ہیں جس سے ان کا کرکٹ کے لیے جنون دیکھنے میں آتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کرک انفو نے لکھا کہ یہ کراچی میں رمضان نائٹ اسٹریٹ کا جنون ہے۔
The Ramadan night street cricket craze in Karachi ???? #YourShots by Taha Bilal pic.
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) March 14, 2025
عمران صدیقی لکھتے ہیں کہ سٹریٹ کرکٹ کے بغیر رمضان نا مکمل ہے۔
نوجوانوں کو سڑک کے اوپر کرکٹ کھیلتا دیکھ کر ایک ایکس صارف نے سوال کیا کہ اسٹیڈیم نہیں جاتے یہ لوگ؟
پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم نے لکھا کہ یہ صرف کراچی کی ایک سٹریٹ ہے۔ ملک بھر میں کچھ زبردست ٹیپ بال ٹورنامنٹس اور وائٹ بال ٹورنامنٹس ہو رہے ہیں۔ وہاں کچھ شاندار ٹیلنٹ موجود ہے جو دریافت ہونے کا انتظار کر رہا ہے۔
معظم علی بیگ نے لکھا کہ کراچی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مختلف جگہوں پر نائٹ کرکٹ کا اپنا معیار اور مزہ ہے۔ انہوں نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابھی صرف ایک گلی ہے۔
عبداللہ نامی صارف نے لکھا کہ ’کراچی تو پھر کراچی ہے نا‘۔
مزیدپڑھیں:بحفاظت لاہور اترنے والے پی آئی اے کے طیارے کا لاپتا پہیہ کہاں سے ملا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے لکھا کہ کراچی میں
پڑھیں:
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفے پر پنشن کیس کا24سال بعد فیصلہ سنا دیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ڈاکٹر کے رضاکارانہ استعفے پر پنشن کیس کا24سال بعد فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لارجر بنچ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پنشن کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق دوران سماعت وکیل نے کہاکہ ڈاکٹر نے میڈیکل مسائل کی بنیاد پر استعفیٰ دیاتھا، عدالت نے کہاکہ ایک شخص نے 18سال سروس دی ،بیمار ہوگیا تو آپ چاہتےہیں بھوکا مر جائے؟جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ ڈاکٹر کی عمر 73برس ہو گئی، 18برس کام کیا، پنشن بھی نہیں دے رہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اب اس عمر میں زبردستی نوکری کروائیں گےَ؟
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لیگی وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی بتا دی
جسٹس شاہد وحید نے کہاکہ میڈیکل گراؤنڈ پر استعفیٰ جبری ریٹائرمنٹ نہیں ہوتا، جبری ریٹائرمنٹ سزا ہوتی ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ ایک روپیہ بھی نہ ملے؟
عدالت نے ہائیکورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے پنشن کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
مزید :