سماجی کاموں سے سیاست میں قدم رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ سندھ کی سیاست میں اہم انٹری اس وقت ہوئی جب ذوالفقار علی بھٹو جونئیر نے سندھ کے علاقے نوڈیرو میں ایک جلسے میں خطاب کرکے اعلان کیا کہ وہ سیاست میں آنے کی دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی قیادت کریں گے اور ساتھ ہی نوجوان خون کو اس جماعت میں شامل کریں گے تا کہ ملک کی باگ ڈور سنبھالی جا سکے۔
پاکستان کے اہم سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر، میر مرتضی بھٹو کے بیٹے ہیں اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ہیں۔ اگرچہ ان کا نام ان کے دادا کے نام پر ہی رکھا گیا، لیکن انہوں نے آرٹ کو اپنے سیاسی اظہار کا ذریعہ بنایا۔
ذوالفقار علی بھٹو جونئیر 3 سال کے تھے، جب دمشق میں ان کی پیدائش کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہوا۔ اگرچہ ان کے والد نے انہیں ہمیشہ یہ بتایا کہ وہ سندھی ہیں لیکن وہ اپنے فنی اظہار میں اسلام اور دیگر ثقافتوں کو اجاگر کرتے ہیں اور صوفی مزاروں سے متاثر ہیں۔
ذوالفقار علی بھٹو جونئیر نے 2014 میں ایڈنبرا یونیورسٹی سے تاریخ میں ایم اے ایچ اور 2016 میں سان فرانسسکو آرٹ انسٹی ٹیوٹ سے ایم ایف اے حاصل کیا ۔ وہ پرفارمنگ آرٹسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ سندھ کی روایتی رلّیاں یا چادریں بھی تیار کرتے ہیں۔ جن میں، ان کے بقول، مردانگی اور تشدد کے تصور کو پھولوں کی تصاویر اور رنگین کپڑوں کے ٹکڑوں کی مدد سے ایک مختلف انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔
ذوالفقار بھٹو جونیئر ایک فنکار اور کیوریٹر ہیں جن کا کام جنوبی ایشیائی، جنوب مغربی ایشیائی اور شمالی افریقی خطے میں پیچیدہ تاریخوں کو دوبارہ زندہ کرتا ہے، اس عمل میں وہ پرنٹ میکنگ، ٹیکسٹائل اور کارکردگی میں جڑی کثیر میڈیا مشق کے ذریعے مذہب، کہانی سنانے، مستقبل اور ماحولیاتی تنزلی کے چوراہوں کو کھول دیتے ہیں۔
ذوالفقار بھٹو نے عالمی سطح پر کام اور نمائشوں کو ترتیب دیا ہے اور ساتھ ہی کولمبیا یونیورسٹی، یوسی برکلے، این وائی یو، سٹینفورڈ اور انڈس ویلی سکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر میں عقیدے، بنیاد پرستانہ خیالات اور مستقبل کے مسائل پر بات کرتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف، ترجیحی سماعت کی ترغیب
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو جونئیر
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔