ملک میں وافر چینی موجود ہے، بحران پیدا کرنے والوں کو پکڑا جائے، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
فوٹو: پی آئی ڈی
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے، مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔
چینی کی کھپت، رسد اور قیمتوں سے متعلق اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف سیکریٹریز کو مقررہ قیمت پر عوام کو چینی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی، قیمتوں پر سٹہ لگانے اور مصنوعی اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعظم نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف نے شوگر ملز کے ساتھ چینی کی کھپت و رسد کی نگرانی کیلئے روابط مربوط کرنے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف چینی کی
پڑھیں:
چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کے بحران اور قیمتیں آسمان تک پہنچنے کے بعد اس کی سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کئی ماہ سے جاری چینی کے بحران اور اس کی قیمت 200 روپے فی کلو سے زائد پہنچنے کے بعد غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی تھیں۔ روزمرہ استعمال ہونے والی چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد یہ غریب تو کیا متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی تھی۔۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو لگام ڈالنے کے لیے چینی کے نئے نرخ مقرر کرتے ہوئے اس کی خوردہ قیمت 177 روپے اور ایکس مل پرائس 169 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
یاد رہے کہ حکومت نے دو ماہ قبل 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ اس حوالے سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کئی بار ٹینڈر بھی جاری کیے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔