سندھ اسمبلی میں سانحہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمتی قرارداد اور 2 سرکاری بل منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی: سندھ اسمبلی نے سانحہ جعفرایکسپریس حملے پرمذمتی قرارداد اور2 سرکاری بل منظورکر لیے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ایسا ایکشن ہوا، دہشتگردوں کو پتہ چل گیا ہوگا کہ ان کا پالا کیسی قوم سے پڑا ہے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرپرسن ریحانہ لغاری کی صدارت میں شروع ہوا، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے سانحہ جعفرایکسپریس حملے پرمذمتی قرارداد پیش کی اورسانحہ شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری فورسز نے ایسا ایکشن کیا جس میں جانی نقصان کم سے کم ہوا۔
قرارداد پر سینئروزیرشرجیل میمن نے کہا کہ یہ جعفر ایکسپریس پر نہیں پاکستان کے دل پر حملہ ہوا، بلوچستان کے حالات سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے کروائے جاتے ہیں، آج دہشت گردی ختم ہو جائے تو بلوچستان ترقی کرے گا۔
ایم کیوایم اورجماعت اسلامی کے ارکان نے بھی قرارداد کی حمایت کی، قرارداد کے ساتھ سندھ کرمنل پراسیکیوشن سروسز بل اورسندھ موٹر وہیکل ٹیکس ترمیمی بل بھی منظورکرکے اجلاس 17 مارچ پیر کی دوپہر ڈیڑھ بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
---فائل فوٹوبلوچستان کے علاقے ڈمبولی ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ روز بم دھماکے سے متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو روانہ کردیا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس پشاور اور بولان میل کراچی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچ جائے گی۔
ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں بولان میل محفوظ رہی تھی جبکہ ٹرین کی آخری بوگی کے شیشے ٹوٹے تھے۔