لاہور: چوری کے الزام پر شہری پر تشدد، مونچھیں، بھنویں، سر کے بال کاٹ دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
لاہور میں ایک شہری پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا جہاں ایک شہری پر چوری کا الزام لگایا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ ڈرائیور پر ورکشاپ سے ڈیزل اور پیٹرول چوری کرنے کا الزام تھا، جس پر شہری کی مونچھیں، بھنویں، سر کے بال کاٹ دیے گئے۔
ملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم لڑکی نکلا، چند سال قبل جنس بدلی مگر شناختی کارڈ تبدیل نہیں کرایا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
پشاور:رنگ روڈ کے قریب گاڑی نے خاتون کو کچل دیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پشاور پولیس نے بتایا کہ رنگ روڈ کے قریب گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، جس کے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو کچلنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔