مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کیخلاف پرتشدد واقعات ہوئے، یوسف رضاگیلانی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : قائم مقام صدر سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات ہوئے، مسلمانوں کے خلاف تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف متحدہونا ناگزیر ہے۔
یوسف رضاگیلانی نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں عالمی سطح پر مذاہب کے احترام کو یقینی بنانے پر زور دیا، کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف غلط فہمیوں اورمنفی پروپیگنڈے سے چیلنجز درپیش ہیں، مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات بھی ہوئے،بعض ممالک میں سیاسی گروہ اور انتہا پسند افراد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات چلاتے ہیں ، مغربی میڈیا میں اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی یا انتہا پسندی سے جوڑا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر غلط معلومات کے ذریعے اسلام کو ایک متشدد مذہب کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
قائم مقام صدر نے عالمی سطح پر مذاہب کے احترام کو یقینی بنانے اور نفرت انگیز بیانیے کے خلاف مؤثر قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کو اقوام متحدہ سے منظور کرانے میں قائدانہ کردار ادا کیا، مسلمانوں کے خلاف تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف متحدہونا ناگزیر ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسلمانوں کے خلاف ممالک میں
پڑھیں:
مقبوضہ مغربی کنارے کے غیرقانونی الحاق کی اسرائیلی کوشش، پاکستان کی شدید مذمت
پاکستان نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے ’خودمختاری‘ دینے کے غیر قانونی دعوے کی سخت مذمت کی ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قابلِ افسوس اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقوق اور عالمی اصولوں سے اسرائیل کی مسلسل بے اعتنائی کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، پاکستان
’اس نوعیت کے اشتعال انگیز اور جان بوجھ کر کیے گئے اقدامات قابض طاقت کی جانب سے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مستحکم کرنے کے منظم عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایسے یکطرفہ اقدامات نہ صرف علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ایک منصفانہ اور دیرپا حل کے امکانات کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔‘
پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے اسرائیل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔ ایسے اقدامات نہ تو تسلیم کیے جا سکتے ہیں اور نہ ہی یہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت کو بدل سکتے ہیں۔
پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے عالمی عدالت: پاکستان کی فلسطینیوں کے حق میں توانا آواز، اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کی استدعا
’ہم اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل، القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے والی، ایک آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل پاکستان فلسطین مغربی کنارے