لاہور:

فاطمہ فرٹیلائزر نے معروف گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ مل کر رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی نعت جاری کردی۔

عاطف اسلم کی آواز میں یہ نعت ’''فاصلوں کو تکلف“رمضان کے مقدس مہینے میں سامعین کو مسحور کرنے کا باعث بنے گی۔ 

یہ نعت محبت اور عقیدت کے جذبات کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کی شان میں بطور ہدیہ پیش کی گئی ہے۔ اس نعت کے اشعار مدینہ منورہ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی خواہش کو بیان کرتے ہیں۔  

اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز، رابیل سدوزئی نے کہا کہ ''رمضان غور و فکر، قربت اور شکر گزاری کا مہینہ ہے۔ 'فاصلوں کو تکلف' کے ذریعے ہم مدینہ اور اس کی پرنور فضا کی محبت کااظہار کر تے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’فاطمہ فرٹیلائزر اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہمیں خود شناسی اور شکر گزاری کا درس دیتا ہے اور یہ ان کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بھی موقع ہے، جوہر وقت ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔''  

واضح رہے کہ فاطمہ فرٹیلائزر ایک ایسا ادارہ ہے جو کسانوں کی خدمت اور یکجہتی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے کمپنی ایمان، عاجزی اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کی خدمات کو اجاگر کرتی ہے۔ 

 رمضان کے مہینے میں یہ کلام محبت اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے جو ہمیں دلوں میں مدینہ کی محبت کو سامنے لاتا ہے۔ یہ ویڈیو سرسبز فرٹیلائزر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب و دیگر صوبوں سے آنیوالی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں

نئی نہروں کے خلاف سندھ میں ہونے والے احتجاج کی وجہ سے معیشت کا پہیہ رک گیا، ببرلوبائی پاس پر دھرنے کی وجہ سے پنجاب اور دیگر صوبوں سے آنے والی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں، ایک ہزار کمرشل گاڑیاں اور 2 ہزار 500 آئل ٹینکرز پھنس گئے، جس کے باعث سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کو راشن و خوراک کی فراہمی خطرے میں پڑچکی ہے۔

سندھ میں احتجاجی دھرنوں کاسلسلہ نہ تھم سکا، خیرپور ببرلوبائی پاس پر وکلابرادری کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا۔ گھوٹکی اور پنوعاقل میں احتجاج کے باعث پیٹرول بحران پیدا ہوگیا جبکہ ڈہرکی میں قومی شاہراہ پر مظاہرین نے پنجاب جانے والے ٹرک روک لیے۔

ٹھٹھہ میں مکلی اور گھارو کے 2مختلف شاہراہوں پرمظاہرین سڑکوں پر آگئے، قمبر شہداد کوٹ میں مرکزی شاہراہ پر سندھ، بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی، جس کے باعث گاڑیوں میں موجود سبزیاں خراب ہوگئی ہیں، جن گاڑیوں میں مویشی لدے ہیں ان کے ڈرائیور شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

اس صورتحال کا فائدہ ہوٹل مالکان کو ہوا ہے ڈرائیور کو کھانا من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ببرلو مقام پر جاری دھرنے سے پنجاب اور دیگر صوبوں سے آنے والی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں، ایک ہزار کمرشل گاڑیاں اور 2500 آئل ٹینکرز پھنس گئے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شاہراہوں کی بندش سے معاشی نقصان ہورہا ہے، صوبائی و وفاقی حکومتیں فوراً حرکت میں آئیں۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی بھرپور مدد کرنے کو تیار ہے پنجاب اور دیگر صوبوں میں بندش کو تیسرا روز ہے اور 12,000 کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2,500 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں، سندھ، پنجاب اور کے پی کو راشن و خوراک کی فراہمی خطرے میں ہے جس سے کسٹمز میں تاخیر ہو رہی ہے۔

عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ نے 3,000 سے زیادہ غیر ان ڈکلیئرڈ کنٹینرز کی اطلاع دی ہے، روزانہ ڈیمریج نقصانات 2 ملین ڈالر سے زیادہ ہیں، گھریلو سپلائی شدید متاثر ہے۔

صدرایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ سندھ، پنجاب اور کے پی سے 40 فیصد گندم اورسبزیوں کی ترسیل میں خلل پڑا ہے، یورپی یونین، خلیجی منڈیوں میں ٹیکسٹائل اورسمندری غذا کی سپلائی میں 50 ملین ڈالر نقصان کا اندیشہ ہے۔

صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرکے معاملات حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ سندھ کے دھرنوں میں 50 ہزار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، پنجاب سے سندھ جانور آنے تھے، وہ جانور ٹرکوں میں مررہے ہیں، کھانے پینے کی چیزیں خراب ہورہی ہیں۔

خیرپور ببرلو بائی پاس پر گزشتہ چھ دنوں سے احتجاج جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک میں پھنسے ڈرائیور بھوک پیاس سے بدحال ہیں، ڈاکوؤں نے بھی لوٹ مار مچارکھی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میدان سے باہر بھی پی ایس ایل میں رسہ کشی جاری
  • درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ، پی ڈی ایم اے کی جانب سےالرٹ جاری
  • مذہب کو بنیاد بنا کر خواتین کو پیچھے رکھنے والے اپنے رویے پر نظر ثانی کریں، شزہ فاطمہ
  • سپیکر قومی اسمبلی کی گورنر مدینہ منورہ سے اہم ملاقات
  • پنجاب و دیگر صوبوں سے آنیوالی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں
  • ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 
  • شاہراہوں کی بندش سے 12ہزار کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں،عاطف اکرم شیخ
  • چینی صدر کا فوجی-سول اتحاد پر زور
  • کیا پاکستان میں یکم مئی عام تعطیل کا دن ہوگا؟
  • قطری اور مصری ثالثوں کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کا نیا فارمولا تجویز