رمضان کے روزے تقویٰ، مسوات، صبر و استقامت کی بہترین مشق ہے، سید سعادت اللہ حسینی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ بھارت کے مسلمان ان موجودہ مشکلات پر قابو اسی وقت پاسکتے ہیں جب وہ صبر و استقامت اپنے اندر پیدا کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر وقف اوکھلا نئی دہلی میں منعقدہ ایک افطار پروگرام میں جماعت کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ ہم پر سایہ فگن ہے اور ہم سب اس کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے کو ماہِ قرآن کہا گیا ہے، اسی لئے ہم سب کی کوشش ہوتی ہے کہ اس ماہ میں قرآن سے ہمارا تعلق زیادہ سے زیادہ گہرا اور مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ ماہِ تقویٰ ہے، تقویٰ کے حصول کے لئے روزے کی فرضیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک کو ماہ مواساۃ اور ماہ صبر بھی کہا گیا ہے، رمضان کی یہ تمام خصوصیات ہمارے سامنے رہنی چاہیئے اور مسلمان حتی المقدور اس پر توجہ بھی دیتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں ایک پہلو ایسا بھی ہے جو اہم ہونے کے باوجود اس پر توجہ کم دی جارہی ہے، وہ ہے استقامت، یہ ماہ استقامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں اللہ مومنین کو قرآنی اصولوں اور ایمانی تقاضوں پر استقامت یعنی ثابت قدم رہنے کی تربیت فرماتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں بھوک و پیاس اور خواہشات پر قابو پا کر اسی استقامت کی مشق کی جاتی ہے، اس استقامت کو ساری زندگی چاہے رمضان ہو یا غیر رمضان اس کا مظاہرہ کرنا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ ہم نے اس موقع پر استقامت اور جدو جہد کا خاص طور پر اس لئے تذکرہ کیا ہے کہ اس وقت ہندوستان کے مسلمان جن حالات سے گزر رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ان دونوں صفات یعنی استقامت اور جدوجہد کی ہمیں خاص طور پر ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، مشکلات جتنی بھی ہوں، ہمیں اپنے اصولوں پر پوری استقامت کے ساتھ ڈتے رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ایمان اور اپنے عقیدے پر ڈتے رہنا ہے، اپنے مقصد اور نصب العین پر ڈتے رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے جو قربانیاں درکار ہوں، جس محنت و مشقت کی ضرورت ہو، اس کے لئے ہر وقت تیار رہنا ہے۔
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ بھارت کے مسلمان ان مشکلات پر قابو اسی وقت پاسکتے ہیں اور آزمائشوں کی گھڑی سے اسی وقت سرخرو ہو کر نکل سکتے ہیں، جب ہم یہ دونوں صفات صبر و استقامت اپنے اندر پیدا کرلیں گے، تو استقامت اور جدوجہد کو ہمیں اس ماہ میں خاص طور پر یاد رکھنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ دیگر مطالبات کے ساتھ ان دو صفات کو بھی خاص طور پر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے عبادت کی ظاہری شکل نہیں بلکہ اس کی روح اور اصل مقصد پیش نظر ہو۔ افطار کے اس روح پرور موقع پر تقریباً آٹھ سو مہمانوں میں شہر کی سیاسی، سماجی و دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اس اس ماہ
پڑھیں:
اللّٰہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے: طاہر اشرفی
—فائل فوٹوپاکستان علماء کونسل نے پاکستان سعودی اسٹریٹجک معاہدے پر کل ملک بھر میں یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے ایک بیان میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل اور سعودی ولی عہد تعریف کے مستحق ہیں۔
مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کے بعد امریکا نے عرب ممالک کو دھوکا دیا، عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے ہیں۔
مذکورہ معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے، خطے اور دنیا میں امن کے حصول کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، موجودہ اور متوقع خطرات و چیلنجز کے تناظر میں یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنائے گا۔
معاہدہ دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھائے گا، معاہدے سے دونوں ممالک کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے گا۔
معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہو گا۔