بونجی، این ایل آئی کے بیسویں بی ایم ٹی بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اس موقع پر 881 جوانوں نے اپنی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ تقریب میں 8 پریڈ کنٹیجنٹس نے حصہ لیا، جبکہ تربیتی مدت 27 ہفتوں پر مشتمل تھی، جو ستمبر 2023ء سے مارچ 2025ء تک جاری رہی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ناردرن لائٹ انفنٹری (این ایل آئی رجمنٹ) کے بیسویں بی ایم ٹی بیچ کی پُروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ بونجی استور میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر 881 جوانوں نے اپنی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ تقریب میں 8 پریڈ کنٹیجنٹس نے حصہ لیا، جبکہ تربیتی مدت 27 ہفتوں پر مشتمل تھی، جو ستمبر 2023ء سے مارچ 2025ء تک جاری رہی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کے کمانڈر میجر جنرل سید امتیاز گیلانی تھے، جنہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے بہادر جوانوں اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناردرن لائٹ انفنٹری کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی گئی ہیں۔ آپ ہی کے آباو اجداد نے گلگت اسکاؤٹس، ناردرن اسکاؤٹس اور قراقرم اسکاؤٹس کے روپ میں ہمیشہ جرات اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاہے سیاچن کی برف پوش بلندیاں ہوں، کارگل کے دشوار گزار پہاڑ، یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، این ایل آئی کے غیور سپاہیوں نے ہمیشہ بہادری، قربانی اور حب الوطنی کی مثال قائم کی ہے۔ این ایل آئی کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ پاک فوج کی تاریخ میں واحد ریجمنٹ کے طور پر ایک ہی جنگ، آپریشن کوہ پیما، میں دو نشانِ حیدر حاصل کیے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے دورانِ تربیت بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایل آئی
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نےکہا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن وقار احمد اور دیگر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔