لاہور:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا خوش حال ترین صوبہ بننے جا رہا ہے اور ریکوڈک منصوبے کی بحالی کے ساتھ مستقبل میں خوش حالی آئے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک  ٹو کے اندر پاکستان میں انڈسٹریز کو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ اب ہم پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیں اور پاکستان کے اسپیشل اکنامک گروپ آباد کریں، اس مقصد کے لیے اب چین اور پاکستان کے کاروباری اداروں میں اشتراک کے ذریعے ہم دوسرے مرحلے میں سی پیک کو کامیاب کرنے کی بنیاد فراہم کر سکتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ پیسفک گرین انرجی کا منصوبہ بھی پاکستان اور چین کے اشتراک سے الیکٹرک وہیکلز کے شعبے میں پاکستان کے اندر ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمیں مدد دے سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے کی انتظامیہ پاکستان چین دوستی کے اس تعلق کے تحت  اچھی ساکھ کے ساتھ کاروبار کرے گی تاکہ پاکستان کے عوام کو سفر کی سہولت کے لیے بائیکس، آٹو اور لوڈلز کی صورت میں پاکستان کو گرین انرجی  کی طرف بھی اس کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل برآمدات سے جڑا ہوا ہے اور اڑان پاکستان میں پاکستان کو ایک سپورٹ ڈیسٹینیشن بنانے کے لیے سپورٹ ریٹ گروپ کی معیشت میں ڈھالنے کے لیے ایک بہت میپ ترتیب دیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبے کو طاقت ور کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور پوری حکومت کی کوشش ہے کہ ہم پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر کو سہولت فراہم کریں تاکہ وہ پاکستان کو پوری دنیا میں آ گے لے کر جائے اور پاکستان کے لیے ڈالرز کی صورت کے نتیجے میں زر مبادلہ حاصل کر کے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرے اور پاکستان کی معیشت کو دوسروں پر انحصار سے آزاد کرے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی موجودہ لہر کے پیچھے گزشتہ حکومت کی پالیسیاں ہیں، ہزاروں کی تعداد میں دوسرے ممالک کے لوگوں کو پاکستان میں لا کر بسایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں حکومت نے کامیابی کے ساتھ دہشت گردی ختم کی جبکہ پاکستان کے دشمن معاشی بحالی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ2013 میں جب ہماری حکومت آئی تھی تو کوئی دن نہیں جاتا تھا کہ دھماکے نہ ہوئے ہوں لیکن اس وقت حکومت نے کامیابی کے ساتھ ضرب عضب اور دیگر کے ذریعے مکمل طور پر دہشت گردی کا خاتمہ کردیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم ان شااللہ قوم کے ساتھ مل کر اس دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، پاکستان کے دشمن اس معاشی بحالی کے عمل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ریکوڈیک کے منصوبے کی بحالی کے ساتھ جو بلوچستان کے اندر مستقبل میں خوش حالی آنے والی ہے، اس سے پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں حرام ہوگیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا خوش حال ترین صوبہ بننے جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: احسن اقبال نے اور پاکستان پاکستان میں کہ پاکستان وفاقی وزیر پاکستان کے منصوبے کی نے کہا کہ بحالی کے کے ساتھ تھا کہ کے لیے

پڑھیں:

مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے: ترجمان پاک فوج

 ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی جس پر طلباء و طالبات نے آپریشن بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑے ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔تقریب کے دوران طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے مزید ایسے انٹرایکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیپرا نے جو ریٹ کے الیکٹرک کیلئے منظور کیا ہے، وہ جائز نہیں، وفاقی وزیر اویس لغاری کا اعتراف
  • بلوچستان کا پاکستان کے ساتھ الحاق اتفاق رائے سے ہوا تھا: وزیرِاعلیٰ بلوچستان
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ
  • مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے: ترجمان پاک فوج
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج
  • معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے؛ عالمی بینک
  • ٹی ٹی پی کے نمبرز اور گروپس بلاک کیے جائیں، وزیر مملکت کا واٹس ایپ سے مطالبہ
  • ایمل ولی خان کے بیان پر ترجمان حکومت بلوچستان کا سخت ردِ عمل آگیا
  • برطانیہ نے نئے ایٹمی پلانٹ کی منظوری دے دی
  • موسمیاتی تبدیلی کوئی مفروضہ نہیں، انسانیت کے لیے خطرناک حقیقت ہے، احسن اقبال