اکمل خان باری نے کہا کہ شہداء جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے 18مارچ بروز منگل جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے درخواست ہے کوئی خلل نہ ڈالے، یہ شہداء سے اظہار یکجہتی کی ریلی ہوگی جس میں سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں اور بہادر فوجیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پاک فوج کے جوانوں اور شہداء جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ظلم کی انتہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ پاکستان پر حملہ ہے جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ اکمل خان باری نے کہا کہ شہداء جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے 18مارچ بروز منگل جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے درخواست ہے کوئی خلل نہ ڈالے، یہ شہداء سے اظہار یکجہتی کی ریلی ہوگی جس میں سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں اور بہادر فوجیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان، وکلا، سول سوسائٹی کے لوگ بھرپور شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے اظہار یکجہتی کی جعفر ایکسپریس نے کہا کہ

پڑھیں:

تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منصوبہ سازوں کا ارادہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی اِس سیلاب کی زد میں آجائیں۔ 

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو متنازع بنانا چاہتی ہے، فیئر ٹرائل کو پامال کیا جارہا ہے یہ ایک سیاہ باب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوبارہ چیف جسٹس کے پاس جا رہے ہیں، ایک خط بھی لکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • 5 اگست کو عوام اپنی بیزاری کا بھرپور اظہار کریں گے: سلمان اکرم راجہ
  • تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے، سلمان اکرم راجا
  • سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس
  • تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
  • ملک احمد بھچر کا انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان
  • 9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟
  • تحریک انصاف کا 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، اجازت کیلئے درخواست دیدی
  • پاکستان تحریک انصاف کا 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
  • نو مئی کیس؛ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کو 10 سال قید کی سزا