کراچی، پولیس چھاپے کے دوران منشیات فروش خاتون کی فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پولیس کے آنے کی اطلاع پر خاتون نے چوتھی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے گلی میں چھلانگ لگا دی، جس سے وہ زخمی اور بے ہوش ہوگئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز سکس خیابان مسلم کمرشل ایریا میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ افشاں کے نام سے کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت مذکورہ عمارت میں پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا، پولیس کے آنے کی اطلاع پر خاتون نے چوتھی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے گلی میں چھلانگ لگا دی، جس سے وہ زخمی اور بے ہوش ہوگئی تھی۔
خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کی موت واقع ہو چکی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ منشیات فروش کی نشاندہی پر پولیس مذکورہ بلڈنگ پر پہنچی تھی، جاں بحق ہونے والی خاتون کے فلیٹ سے منشیات اور نشہ آور اشیا استعمال کرنے کا سامان ملا ہے، خاتون منشیات فروش تھی اور اپنے گھر پر منشیات استعمال کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی تھی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چھلانگ لگا خاتون نے خاتون کی فلیٹ سے
پڑھیں:
کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری
ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے گزشتہ6 روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155 سے تجاوزکرگئی۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان ،بغیرہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے ، ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان ، نوپارکنگ پر 26 ، رانگ وے پر 14 ای چالان، اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔
مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58 ، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔