لاہور: سبزی، پھل اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمت میں کمی نہ آسکی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لاہور کی اوپن مارکیٹ میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ آ سکی۔
شہریوں کو سستا بازاروں سے بھی زیادہ فائدہ نہ مل سکا، خریداروں نے حکومت سے مزید ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
نصف رمضان المبارک گزرنے کے باوجود سہولت بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
وحدت روڈ کے سہولت بازار میں آلو 50 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 45 سے 50 روپے کلو ہے، پیاز اور ٹماٹر دونوں جگہ بالترتیب 45 اور 55 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
سیب سہولت بازار میں 280 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 250 روپے کلو، کیلا سہولت بازار میں 250 روپے درجن جبکہ عام مارکیٹ میں 200 روپے درجن ہے۔
سہولت بازاروں میں چینی اور چکن کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہے، چکن 575 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 595 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
عام مارکیٹ میں مرغی کا صافی گوشت 720 جبکہ بون لیس ایک ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح چینی کی قیمت سہولت بازار میں 130 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 170 روپے فی کلو ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کمی کرنی چاہیے تاکہ رمضان میں عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہولت بازار میں کی قیمتوں میں
پڑھیں:
لاہور: سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے کی میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن
لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے ملک فیضان رضا نے شاندار کارنامہ انجام دے کر اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیا۔فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کا ہونہار طالب علم ہے جس نے لاہور بورڈ میٹرک امتحانا ت میں 1186نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔فیضان کا کہنا ہے کہ ا س کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔اسکول پرنسپل نے کہا کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔