جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی)نے منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا ہے جبکہ ان افراد کو 18 مارچ 2025 کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جن 16 افراد کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال،محمد حماد اظہر شامل ہیں اور طلبی کے نوٹس وصول کرنے والوں میں عون عباس، محمد شہباز شبیر ،وقاص اکرم اور تیمور سلیم خان بھی شامل ہیں۔صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسی ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، روف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں اور 14 مارچ 2025 کو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئی تھیں جبکہ جے آئی ٹی نے اب علیمہ خان کو بھی 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے اور ان افراد کیخلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نوٹسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افراد کو دوبارہ طلب کر لیا منفی پروپیگنڈے جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی
پڑھیں:
مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
لاہور:لاہور کے علاقے مناواں اعوان ڈھائے والا میں دیرینہ دشمنی ایک بار پھر خون میں نہا گئی، جہاں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان فیاض جاں بحق جبکہ تین راہ گیر زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات کا جائزہ لیا۔
زخمی افراد کی شناخت لیاقت، وقاص اور ایک نامعلوم شخص کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے جاں بحق ہونے والے فیاض کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔