اے این ایف نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی، 10 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
اے این ایف نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کارروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کرکے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی 588.072 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔
ناظم آباد کراچی میں ایک ملزم کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 1.
جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل سے 51.6 کلو گرام چرس اور 4.8 کلو گرام افیون برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 60 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
شمالی بائی پاس پشاور میں چارسدہ روڈ کے قریب ایک ملزم سے 6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ایک خاتون سے 1.9 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ اسی موٹر وے کے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک اور کارروائی میں مسافر بس میں سوار ملزم کے جوتوں سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کلو گرام چرس اسلام آباد برآمد ہوئی کے قریب
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
راولپنڈی:تھانہ روات کے علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نقب زنی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے۔
نامعلوم ملزمان ایک بند گھر سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقدی اور 15 تولے زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری شکیل خان کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا، واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔