مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ معاملات اچھے ہو رہے ہیں: شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم---فائل فوٹو
مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہم نے جے یو آئی اور جماعت اسلامی سے ملاقاتیں کی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ معاملات اچھے ہو رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے جو تحفظات تھے اس کو دیکھا ہے، تعطل ضرور آیا تھا، اب چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ہر مخالفت کے باوجود مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھی تھی، پی ٹی آئی ملکی سلامتی کے حوالے سے میٹنگ میں شریک ہوگی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نئی نسل کو اپنے حقوق کا پتہ ہے اور انہیں اپنی طاقت کا اندازہ بھی ہے، اغواء کیے گئے نوجوان جن کے پاس بھی ہیں انہیں رہا کیا جائے۔
انہوں نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے جعلی پیج بنائے گئے ہیں انہیں اٹھایا گیا ہے، اغوا کیے گئے نوجوانوں پر کہیں تشدد نہ کیا جا رہا ہو۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جا سکتی تو مطالبات پر عمل درآمد کیسے یقینی بنایا جائے گا؟
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی وقت کی ضرورت ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ ایک نوجوان حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے، لوگوں پر ایف آئی آر کٹوائیں، تحقیقات کریں لیکن گھروں سے لوگوں کو اٹھانا غلط ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی کہا کہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔