وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی اصلاحات کے لیے سرمایہ کاری فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کی ٹیم کو اقتصادی اصلاحات کےلیے سرمایہ کاری فنانسنگ پر بریفنگ دی گئی۔
ملاقات میں پائیدار ترقی، محصولات میں اضافے اور مالیاتی شفافیت کےلیے اصلاحات پر بھی غور کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پری بجٹ مشاورت کے دوران مختلف چیمبرز اور تجارتی اداروں کی تجاویز کا تجزیہ پیش کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے مالیاتی، تجارتی اور نجی شعبے میں جامع اصلاحات پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے نیشنل فسکل پیکٹ کو ملکی معاشی استحکام کےلیے اہم ستون قرار دیا۔
اعلامیہ کے مطابق معاشی ترقی اور اصلاحات کےلیے عالمی بینک اور پاکستان نے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کیا گیا
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت برقرار‘ ڈیزل 2.78روپے لٹرمہنگا
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی ) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔ 2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے لٹر مقرر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوا۔