پشاور میں گیس ناپید ہونے سے شہری رُل گئے، شکایات کے باوجود حکومتی نمائندے خاموش تماشائی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پشاور:
پشاور کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس ناپید ہوگئی جس کی وجہ سے شہری افطار و سحری کیلیے رُل گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک میں بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری رل گئے اور وہ افطاری و سحری کی تیاری کے لیے شہری مہنگے داموں گیس سلینڈر کا استعمال کرنے لگے، بار بار شکایات کے باوجود حکومتی نمائندے بھی خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔
پشاور شہر کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کا مسلہ حل نہ ہوسکا رمضںان المبارک کے میں بھی ترناب فارم، مسلم سٹى، ریلوے سٹیشن، غریب آباد، کارپوریشن کالونی، گل بہار سمیت دیگر علاقوں میں سحری و افطار کے وقت بھی گیس نہیں ہوتی جبکہ متعدد علاقوں میں سوئی گیس بلکل ختم ہوگئی ہے۔
گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علاقوں میں سوئی گیس
پڑھیں:
جامعات ‘حکومتی اداروںکو موسمی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا: گورنر پنجاب
سیالکوٹ (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یہاں گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقدہ 3 روزہ تھرڈ نیشنل ورکشاپ آن UI گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر دنیا کے پہلے پانچ ممالک میں شامل ہے۔ موسمی تغیرات سے متعلق واضح روڈ میپ بنانے کیلئے قومی و بین الاقوامی مباحثوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی اداروں، عوام اور جامعات کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے موسمی تغیرات کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا۔ اس مقصد کیلئے نئی پالیسی سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کلائمیٹ چینج کے حوالے سے نصاب میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ پاکستان کی حکومت اقوامِ متحدہ کے ایس ڈی جی ایس اے پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا تمام یونیورسٹیز کو کلائمیٹ چینج کے پروگرامز شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔