انبیاء کرام (ع) اور آسمانی کتب کا احترام سب پر لازم ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
تحفظ ناموس ریاست سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دین اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات رحمت اور مہربانی پر مبنی ہیں۔ اللہ تعالی نے آپ (ص) کو عالمین کیلئے رحمت بنا کر بھیجا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت حضرت سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انبیاء کرام (ع) اور آسمانی کتابوں کا احترام سب پر لازم ہے۔ انبیاء کرام (ع) انسانیت کے معلم رہبر اور رہنماء بن کر آئے، ان کی تعلیمات بنی نوع انسان کے لئے عظیم سرمایہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے وکٹر پبلک اسکول جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وکٹر پبلک اسکول کے پرنسپل برونر بی نیوٹن ٹونی، جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالرسول پٹھان، محمد حنیف کھوسو اور مسیحی پادری منیر بشیر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دین اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی تعلیمات رحمت اور مہربانی پر مبنی ہیں۔ اللہ تعالی نے آپ (ص) کو عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔ بحیثیت مسلمان ہم اپنے ہر کام کا آغاز بسم اللہ سے کرتے ہیں کہ شروع کرتا ہوں خدائے رحمٰن اور رحیم کے نام سے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دین اسلام کی تعلیمات رحمت پر مبنی ہیں۔ لہٰذا دہشت گردی کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض ممالک میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کرکے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکے بنائے گئے اور قرآن کریم جیسی عظیم آسمانی و الہامی کتاب کو نذر آتش کیا گیا۔ جس کے سبب پوری دنیا میں کروڑوں اربوں انسانوں کی دل آزاری ہوئی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ مستقبل میں ایسے شرانگیز واقعات کو روکنے کے لئے قانون سازی کرے اور انبیاء الٰہی خصوصاً پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مقدس آسمانی کتابوں کی توہین کو سنگین جرم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور اقلیتوں کی حفاظت ریاست پاکستان اور ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ گذشتہ سال جڑانوالا پنجاب میں بعض شرپسندوں نے جس طرح مسیحی بستی اجاڑ ڈالی، چرچ اور انجیل مقدس کو نذر آتش کیا یہ دین اسلام کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برونر بی نیوٹن ٹونی نے کہا کہ ہم پیغمبر اسلام اور تمام انبیاء کرام علیہم السلام کا احترام کرتے ہیں۔ تمام مذاہب اور مسالک کے رہنماؤں کو جمع کرنے کا مقصد بین المذاہب ہمآھنگی کو فروغ دینا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیغمبر اسلام علامہ مقصود انبیاء کرام کی تعلیمات کرتے ہوئے دین اسلام نے کہا کہ
پڑھیں:
کوہاٹ دہشتگرد حملہ، وزیراعظم اور صدر مملکت کی شدید مذمت
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے اور دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے گا۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں سب انسپکٹر سجاد الاسلام اور کانسٹیبل جواد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اُنہوں نے متعلقہ حکام کو حملے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور شرپسند عناصر کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ