خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 5 پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پشاور، کرک اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت ہر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے پانچ پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت ان شہداءکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انکی بھر پور معاونت کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس جواں مردی سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے آزاد منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل
خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی شمولیت کی ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کے سپرد کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 5 سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز نے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی شمولیت کی ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کے سپرد کردی ہے۔ ان سینیٹرز میں مرزا محمد آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نور الحق قادری اور روبینہ ناز شامل ہیں، جنہوں نے اپنی تحریری منظوری پارٹی قیادت کو فراہم کردی، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اب یہ ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔ یاد رہے کہ سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں مراد سعید بھی کامیاب ہوئے ہیں، تاہم وہ طویل عرصے سے منظرِ عام سے غائب ہیں۔