افغان مہاجرین کے انخلا میں 15دن باقی، بروقت جانے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین اور افغان مہاجرین کے انخلا میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس میں اب صرف 15 روز باقی ہیں۔
حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل ہیں جبکہ ڈیڈ لائن کے دوران انخلا کرنے والے کسی بھی غیر ملکی کیخلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔حکومت کی جانب سے دی گئی مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کیلیے فیڈرل کنٹرول روم قائم

اسلام آباد:

واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کے لیے وفاقی سطح پر فیڈرل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

افغان شہری ہراساں کیے جانے کے خلاف ہیلپ لائن پر شکایت کر سکتے ہیں۔ فیڈرل کنٹرول روم آئی ایف آر پی ہیلپ لائن کے نام سے این سی آئی ایم سی میں قائم کیا گیا ہے۔

کنٹرول روم یا پیلپ لائن 24 گھنٹے فعال رہے گی جس کا مقصد افغان شہریوں کی مدد اور وطن واپسی کے دوران ہراساں کیے جانے کی شکایات کو دور کرنا ہے۔

کنٹرول روم و ہیلپ لائن کا اسٹاف واپس جانے والے افغانوں کو تنگ کیے جانے اور ہراساں کرنے کی شکایات پر کاروائی کرے گا۔

واپس جانے والے افغان ہراساں کیے جانے اور تنگ کیے جانے پر کنٹرول روم و ہیلپ لائن کے درج زیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں

 ہیلپ لائن:

051-111-367-226

غیر ملکی ہیلپ لائن:

051-567-222-111

کنٹرول روم لینڈ لائن:

051-9211685

متعلقہ مضامین

  • جرمنی شامی مہاجرین کو اپنے گھر جانے کی اجازت دینا چاہتا ہے
  •  سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کیخلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان
  • خدشہ ہے بھارت پاکستان کیخلاف کوئی کارروائی کرے گا، سابق سفیر عبدالباسط
  • خیبر پختونخوا اسمبلی، افغان مہاجرین کی واپسی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور
  • افغان مہاجرین کے انخلا سے بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
  • پشاور: افغان مہاجرین کی واپسی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور، افغان پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ
  • اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • سندھ بلڈنگ ،غیر قانونی تعمیرات پر سندھ بلڈنگ کا پراسرار رویہ
  • واپس جانے والے افغان شہریوں کی مدد کیلیے فیڈرل کنٹرول روم قائم
  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام