کراچی: ڈالمیا میں پی پی کا مقامی عہدیدار پرانی دشمنی پر قتل
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار پرانی دشمنی پر قتل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈالمیا کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص قتل ہوا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے بتایا ہے کہ مقتول پی پی کا مقامی عہدیدار تھا، جس کی ذاتی دشمنیاں چل رہی تھیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ شواہد کی روشنی میں تفتیش و تحقیق کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرینگر؛سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ ،28 سیاح ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے
سری نگر(اوصاف نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 28 سیاح ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیاحوں میں سے کئی کا تعلق بھارتی ریاست گجرات اور کرناٹکا سے ہے۔
مقبوضہ وادی کے وزیراعلی عمر عبداللہ کا واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کئی برسوں بعد ہونے والا بڑا حملہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور ہلاک افراد کی تعداد کا تعین کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب نائب امریکی صدر جی ڈی وانس بھارت میں موجود ہیں، امریکی نائب صدر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی سری نگر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔بھارتی میڈیاکے مطابق بعد پہلگام حملے کے بعد بھارتی شہر ممبئی کے اہم مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔