آئی ایس او خانیوال کا پہلا خانیوال، امام حسن کی و لادت کا کیک بھی کاٹا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
دوران اجلاس ضلعی کابینہ برائے سال 2024-25 کی منظوری لی گئی، اجلاس میں ضلع سے یونٹ مسئولین اور ممبران نے شرکت کی، ضلعی صدر برادر میثم رضا نے اختتامی کلمات ادا کیے، اجلاس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع خانیوال کا پہلا اجلاس عمومی سال 25-2024 بعنوان آمادگی ظہور و ارتقا تنظیم کا انعقاد مسجد آل عمران کبیروالا میں کیا گیا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ ضلعی صدر برادر میثم رضا نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔ ریجنل اسسٹنٹ چیف سکاٹ جنوبی پنجاب برادر حسن رضا، سابق امامیہ ڈپٹی چیف اسکاوٹ برادر منظر عباس، سابق اسسٹنٹ چیف اسکاوٹ برادر سبطین رضا، سینئر برادران مختار حسین و سید عدیل زیدی نے خصوصی شرکت کی اور برادران سے گفتگو کی۔ تمام یونٹس نے کارگردگی رپورٹ پیش کی۔ ولادت باسعادت مولا امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ ضلعی کابینہ برائے سال 2024-25 کی منظوری کی گئی۔ اجلاس میں ضلع سے یونٹ مسئولین اور ممبران نے شرکت کی۔ ضلعی صدر برادر میثم رضا نے اختتامی کلمات ادا کیے۔ اجلاس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ نے پریس کانفرنس کی پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دیدیا
بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کےلیے پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کوئٹہ نے 27 اگست 2024ء کو پریس کانفرنس کےلیے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔