زمین کے تنازع پر خاصخیلی ،راہموں برادری میں جھگڑا، اسلحہ کا آزادنہ استعمال
شہریوں کی جان، مال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ کی ہدایت

سندھ کے ضلع بدین میں 2 گروپس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6شہری جاں بحق اور7زخمی ہوگئے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کا نوٹس لیا۔تفصیلات کے مطابق بدین کے علاقہ کھورواہ کے نواحی گائوں انگارو خاصخیلی میں زمینی تنازع پر6افراد قتل جبکہ 7زخمی ہوگئے جن میں 3کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق کھورواہ کے نواحی گائوں انگارو خاصخیلی میں زمینی تنازع پر خاصخیلی اور راہموں برادری کے مابین جھگڑا ہوا جس میں فائرنگ لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے وار لگنے کے باعث دونوں برادریوں کے 6افراد قتل جبکہ7افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 3کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔تصادم کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز اور تھانہ کھورواہ کے سب انسپکٹر جبکہ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیا جس کے بعد مزید جانی نقصان پر قابو پا لیا گیا ہے۔ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے مطابق ضلع بھر سے اضافی پولیس نفری بھی طلب کرلی گئی ہے، تمام زخمیوں کو علاج کیلئے گولاڑچی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ زمین کے تنازع پر خونریز تصادم ہوا، مکمل قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، پولیس نے دونوں برادریوں کے مقتولین اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کردی ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں انور ولد عبداللہ راہموں، مدد علی، محمد صدیق، عبدالمجید ،احمد اوردیگر شامل ہیںجبکہ زحمی میں گل حسن، محمد جمن، یوسف، مینہن وسایو، غلام محمد، واحد بخش اور گل شیر شامل ہیں۔دریں اثناء وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کا نوٹس لیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیئے سخت قانونی کارروائی کر کے رپورٹ دی جائے، شہریوں کی جان، مال اور عزت آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت پھیلانے والے عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے، مجھے افسوس ہے کہ برکتوں بھرے مہینے میں بھی لوگ ایک دوسرے کا خون بہانے سے گریز نہیں کرتے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی بدین سے تفصیلات طلب کرلیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

مراد علی شاہ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں 30 ہزار سے زائد افراد ڈاؤن سنڈ روم کا شکار ہیں، بچوں کیلئے آٹزم سینٹرز کو مزید توسیع دینی چاہئے، کے ڈی پی ایس ہر متاثرہ خاندان کو بے لوث خدمات فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے، کے فور اور بی آر ٹی کے مشترکہ کام کو ستمبر میں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے 4 منصوبہ سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کے 4 کی توسیع ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے آبی ذخیرہ 1 اور آبی ذخیرہ 2 پر بھی کام تیز کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کے ڈی پی ایس کی مختلف فیسلٹیز کا دورہ کیا، مراد علی شاہ بچوں میں گھل مل گئے، وزیراعلیٰ سندھ اور شرجیل میمن نے بچوں کے بنائے کیک بھی کھائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 30 ہزار سے زائد افراد ڈاؤن سنڈ روم کا شکار ہیں، بچوں کیلئے آٹزم سینٹرز کو مزید توسیع دینی چاہئے، کے ڈی پی ایس ہر متاثرہ خاندان کو بے لوث خدمات فراہم کرتا ہے۔ مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ یہ ادارہ مساوات، اپنائیت اور امید کی ایک کرن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا
  • انتظامی افسران کو قیام امن کے لیے ‘فری ہینڈ’ دیتے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کا ملکر خاتمہ کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • لیویز فورس کا پولیس میں انضمام: بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹس، اعلیٰ حکام کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
  • عمران خان نے تحریک انصاف میں انتشار پھیلانےوالوں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
  • اسحاق ڈار اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کر درمیان اعلیٰ سطحی 25جولائی کوہوگی
  • مراد علی شاہ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت
  • کراچی، سندھ حکومت کا گھوٹکی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس، مکمل تحقیقات کا حکم
  • وزیر اعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹس
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا