عید الفطر کی تعطیلات کب سے کب تک ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں پبلک سیکڑ کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
خلیجی اخبار کے مطابق یواے ای کی وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری وسائل کی جانب سے جاری اعلامیے کے لیے مطابق وفاقی حکومت کے اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات یکم شوال سے 3 شوال تک ہوں گی۔ سرکاری اداروں میں دوبارہ کام 4 شوال سے شروع ہوگا۔ اگر رمضان 30 روز کا ہوا تو ایک اضافی تعطیل 30 رمضان کو بھی دی جائے گی۔
یو اے ای میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس 29 مارچ کو ہوگا۔ شوال کا چاند 29 مارچ بروز ہفتے کو نظر آنے کی صورت میں عید اتوار کو ہوگی اور عید کی 4 روزہ تعطیلات 29 مارچ سے یکم اپریل تک ہوں گی۔ چاند اگر 29 مارچ کو نظر نہیں آتا تو عید 31 مارچ کو ہوگی۔
یو اے ای میں عید 31 مارچ کو ہوئی تو شہریوں کو لانگ ویک اینڈ کے ساتھ 5 چھٹیاں ملیں گی۔ چھٹیاں 29 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔ اتوار 30 مارچ کو عید ہوئی تو شارجہ میں سرکاری ملازمین کو 28 مارچ سے یکم اپریل تک چھٹیاں ملیں گی۔ عید 31 مارچ کو ہونے کی صورت میں سرکاری ملازمین کو 6 چھٹیاں ملیں گی جو 28 مارچ سے 2 اپریل تک ہوں گی۔
مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی اینڈ جیو فزکس کے فلکیاتی تجزیوں کے مطابق نیا چاند ہفتے کو دوپہر 1 بجے پیدا ہوگا اور زیادہ تر عرب دارالحکومتوں میں غروب آفتاب کے بعد کئی منٹ تک دکھائی دے گا۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ عید اتوار کو ہوگی۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: تک ہوں گی اپریل تک مارچ کو
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔