دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو جلا دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو جلا دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس گئی۔
پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، واردات کے بعدملزم کوعظیم پورہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم وقاص نے رابعہ سے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزم فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے، ملزم اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم وقاص کی دوسری خواتین سے دوستی تھی، بیوی کے منع کرنے پر ملزم نے پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ متاثرہ خاتون رابعہ سول اسپتال برنس وارڈ میں زیر علاج ہے۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن روزی گوٹْھ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والد اور دو بیٹے زخمی ہوئے۔
مقتولین کی لاشوں اور زخمی کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ سرجانی روزی گوٹھ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت 62 سالہ کامل حسین اور اس کے بیٹے کو 26 سالہ دوہان کے نام شناخت کیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے دوسرے بیٹے 30 سالہ عادل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رشتے داروں کے درمیان تنازع پر جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی سرجانی ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے اور واقعے کی مزید چھان بین شروع کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھی شناخت کرلی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے لیے پولیس چھاپہ مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے رشتے پر ہونے والے تنازعے کی وجہ سے پیش آئی ہے۔