ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے: کپتان سلمان آغا
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سلمان آغا نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ہاتھوں دوسری بار شکست کے بعد کہا ہے کہ ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے۔
سلمان آغا نے کہا ہے کہ گزشتہ میچ کے مقابلے یہ ایک اچھا کھیل تھا، ایک بیٹنگ یونٹ کے طور پر ہمیں بہتر پاور پلے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس پچ پر اچھی بولنگ کی، فیلڈنگ بھی شاندار تھی، حارث رؤف نے اچھی بولنگ کی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے بولرز نے بہت اچھی بولنگ پرفارمنس دکھائی۔
ان کا کہنا ہے کہ تیز ہوا میں بولنگ کرانا مشکل تھا، ڈیتھ بولرز نے واقعی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
یاد رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
گرین شرٹس اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈونیڈن میں کھیلا گیا جہاں بارش کی وجہ سے ٹاس اور میچ اپنے مقررہ وقت کے بجائے تاخیر سے شروع ہوا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث 5، 5 اوورز کم کر کے میچ کی فی اننگز 15 اوورز کی کر دی گئی۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا جسے کیوی ٹیم نے باآسانی چیز کر لیا۔
واضح رہے کہ میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعے کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ اچھی بولنگ ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
تلخ کلامی کے بعد محمد رضوان اور کولن منرو مشکل میں پھنس گئے!
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پر پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کی لیول 2 خلاف ورزی کرنے پرمیچ فیس کا 30 فی صد جرمانہ عائد کر دیا۔
بدھ کے روز ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں اوپنر کولن منرو نے ملتان سلطانز کے افتخار احمد کو غیر قانونی انداز سے بولنگ کرانے (چکنگ) کے حوالے سے اشارہ کیا تھا۔
کولن منرو کے اشارے سے افتخار غصے میں آگئے اور اسکوائر لیگ امپائر کرس براؤن سے شکایت کرنے چلے گئے۔ اس دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور کولن منرو کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔
پی سی بی کی جانب سے کولن منرو پر عائد کی گئی خلاف ورزی میں افتخار احمد کے خلاف ان کے الزامات کو شامل نہیں کیا گیا۔
افتخار کے بولنگ کے ایکشن کے حوالے سے کسی امپائر نے رپورٹ نہیں کیا۔ تاہم، یہ پہلی بار نہیں جب کسی پاکستانی بولر پر مخالف بیٹر کی جانب سے براہ راست غیر قانونی بولنگ ایکشن کا الزام عائد کیا گیا ہو۔