Express News:
2025-04-25@06:09:44 GMT

ٹام کروز ان دنوں کونسی مشہور اداکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز ان دنوں ایک ساتھی اداکارہ کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر سیر سپاٹے کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے شروع میں لندن میں ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد مشن امپاسیبل اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ اینا ڈی آرمس نے ایک بار پھر ڈیٹنگ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔

ان دونوں ہالی ووڈ اسٹارز کو گزشتہ چند مہینوں میں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، حال ہی میں ان کی لندن ہیلی پورٹ پر آتے ہوئے تصاویر کھینچی گئیں ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ان تصاوہر پر مداح یہ قیاس کرنے لگے ہیں کہ کیا ان کا رشتہ ’محض دوستی‘ سے بڑھ کر ہے اور ٹام کروز اینا ڈی آرمس کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

 یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دونوں کو ہیلی پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہو۔ پیپلز میگزین کے مطابق جمعرات کی رات ٹام کروز اور آرمس کو بھی وہاں دیکھا گیا تھا۔

اس سے قبل 13 فروری کو ٹام کو لندن میں نائٹ آؤٹ کے دوران آرمس کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ پاپرازی کی طرف سے کھینچی گئی تصاویر میں اداکارہ کو ایک ریسٹورنٹ سے ٹیک آؤٹ کے دو بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا جب یہ دونوں ٹیکسی میں جانے سے پہلے باہر کھڑے مداحوں سے مل رہے تھے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوا رہے تھے۔

یاد رہے کہ ٹام کروز جلد مشن: امپاسیبل - دی فائنل ریکننگ میں نظر آئیں گے جو 23 مئی 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ دی فائنل ریکوننگ 2023 کی فلم ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون کا سیکوئل ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دیکھا گیا ٹام کروز ایک ساتھ

پڑھیں:

بھارت: مشہور ٹی وی اسٹار کی 36 سال کی عمر میں خودکشی

MEERUT:

بھارت کے ٹی وی اسٹار اور مشہور ڈراما تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار للیت مانچندا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے اور پولیس نے ان کی خود کشی کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ٹی وی اسٹار للیت مانچندا کی لاش 21 اپریل کو ان کے رہائش سے برآمد ہوئی تھی اور پولیس تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکار کی لاش ان کے گھر سے پھندا لگی ہوئی ملی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچے اور اداکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے کوئی نوٹ نہیں ملا اور ابتدائی تفتیش میں قتل یا کسی اور کے ملوث ہونے کے نشانات نہیں ملے۔

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے مشہور اداکار کی موت کی خبر سنتے ہی ان کے دوستوں، مداحوں اور ساتھی غم میں ڈوب گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ للیت مانچندا ذہنی مسائل کے شکار تھے اور حالیہ مہینوں میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں ممبئی میں مالی مشکلات کا سامنا تھا اور 6 ماہ قبل واپس اپنے شہر میرٹھ منتقل ہوگئے تھے۔

سائن اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ساتھی اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی انسٹاگرام پوسٹ میں ان کی تصویر بھی جاری کی۔

ایسوسی ایشن نے للیت مانچندا کی اچانک موت پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور للیت مانچندا 2012 سے ایسوسی ایشن کا رکن تھے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by CINTAA | Cine & TV Artistes' Association (@cintaaofficial)

للیت مانچندا نے ٹی وی ڈراموں اور پروگراموں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کی چند فلموں میں مختصر کردار بھی ادا کیے تاہم انہیں شہرت تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے ملی اور ان کا آخری کام اسی مزاحیہ سیریز میں نظر آیا۔

سوشل میڈیا میں اسی ڈرامے کی مناسبت سے ان کی تصویر دلیپ جوشی کے نام سے مشہور ہوئی تھی۔

انہوں نے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کرائم پیٹرول، انڈیاز موسٹ وانٹڈ سمیت دیگر پروگراموں میں بھی کام کیا۔

متعلقہ مضامین

  • فالس فلیگ آپریشن ہوتا کیا ہے، مشہور آپریشن کون کون سے ہیں؟
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • مشہور اداکارہ نے ویٹریس بننے کیلئے اداکاری چھوڑ دی
  • مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی کی ناکام کیوں ہوئی؟ شادی میں فوٹوگرافی کرنے والے عرفان احسن نے تقریب کا آنکھوں دیکھا حال سنا دیا 
  • ایک ہی اداکار کیساتھ ماں، بہن، بیوی اور محبوبہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ
  • محبت میں دھوکا، اداکارہ مشال خان نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی
  • بھارت: مشہور ٹی وی اسٹار کی 36 سال کی عمر میں خودکشی
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟
  • محبت میں دھوکا، اداکارہ امر خان نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی
  • 25 اپریل کو آسمان پر ’مسکراتے چہرے‘ کا حیران کُن نظارہ، کس وقت دیکھا جاسکے گا؟