ملک میں دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے، وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔ ملک میں دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی میں ابتدائی اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی قیادت اختلافات ایک طرف رکھ کر قومی سلامتی پر ایک ہے، ملک میں دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے، اچھا ہوتا اگر اپوزیشن کے دوست بھی اہم اجلاس میں شرکت کرتے۔
گورنر سندھ پر تنقید، ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی اقبال خان کو شوکاز نوٹس جاری
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں، ملک کی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، عسکری قیادت کا شکرگزار ہوں کہ پارلیمانی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لئے یہاں ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خاص طور پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی ملک کے لیے ناسور بن چکی ہے، شہدا اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا اور ملک کو پاک کریں گے، ہمارے بہادر جوان ملک کی سلامتی کے لیے جانیں دے رہے ہیں۔
مریم نواز کا ’ آغوش‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
فرانس میں دہشت گردی کے الزام میں افغان شہری گرفتار
فرانس میں سیکیورٹی اداروں نے 20 سالہ افغان شہری کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق داعش خراسان سے ہے۔
فرانسیسی انسداد دہشت گردی پراسیکیوشن (PNAT) کے مطابق ملزم پر دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اسے گزشتہ ہفتے شہر لیون سے گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
تحقیقات کے مطابق ملزم جہادی نظریات کا حامی ہے اور داعش خراسان سے رابطے میں تھا۔
وہ تنظیم کی مالی امداد کے علاوہ اس کی پروپیگنڈا ویڈیوز کا ترجمہ اور سوشل میڈیا پر تشہیر میں بھی ملوث تھا۔
فرانسیسی اخبار لی پاریزین کی رپورٹ کے مطابق ملزم کئی سال قبل افغانستان سے فرانس آیا تھا اور گرفتاری کے وقت لیون کے ایک حراستی مرکز میں موجود تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ پر شدت پسندانہ مواد پھیلا رہا تھا اور ماضی میں دہشت گردی کی تعریف کرنے کے الزام میں پہلے سے زیرِ تفتیش تھا۔
یاد رہے کہ داعش خراسان افغانستان، پاکستان اور وسطی ایشیا کے کچھ ممالک میں سرگرم ہے اور مارچ 2024 میں ماسکو کے ایک کنسرٹ ہال پر حملے سمیت کئی خونریز کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔