بنوں کینٹ حملہ میں ہلاک مزید 3 افغان دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ حملے میں افغان دہشت گرد انصار اللہ المعروف طیب بھی مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق انصار اللہ کا تعلق میدان وردگ سے تھا اور وہ خودکش حملہ آور تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں کینٹ حملہ میں ہلاک مزید 3 افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، تفتیشی ذرائع کے مطابق پہلے ہی 2 افغان دہشت گردوں کی شناخت ہو چکی تھی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے تھا۔ ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔ تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا کہ حملے میں افغان دہشت گرد انصار اللہ المعروف طیب بھی مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق انصار اللہ کا تعلق میدان وردگ سے تھا اور وہ خودکش حملہ آور تھا۔ ہلاک دہشت گردوں میں ایک اور افغان عتیق اللہ صافی بھی شامل تھا، جو کابل کے علاقے پل چرخی کا رہائشی تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق عتیق اللہ نے عسکری تربیت کالعدم گل بہادرگروپ کے دہشت گردوں کی نگرانی میں حاصل کی تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد کابل کی ایک مسجد میں عتیق اللہ صافی کے لیے دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔ تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ ہلاک دہشت گردکے قریبی رشتہ داروں میں ان کا بھائی فرزاد، عاشق اور شفیق صافی شامل ہیں۔ تفتیشی ذرائع کےمطابق بنوں کینٹ حملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حملے کے مزید حقائق اور نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جاسکے۔ یاد رہے کہ بنوں کینٹ کی دیوار کے قریب 4 مارچ کو 2 خودکش حملے ہوئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم گل بہادر گروپ نے قبول کی تھی۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 16 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق افغان دہشت انصار اللہ بنوں کینٹ گردوں کی حملہ آور کی شناخت
پڑھیں:
پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمدہوا
خطرناک دہشتگرد شہرمیں دہشتگردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،سی ٹی ڈی حکام
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں ایک ماہ کے دوران 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظرسی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے،جس میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن سمیت اٹھارہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیاگیا ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی لاہور،منڈی بہائوالدین،خوشاب،بہاولپور،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرانوالہ، نارووال،پاک پتن،بھکرمیں کی گئیں،انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق دہشتگرد پنجاب کے ایک شہرمیں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کرچکا تھا،دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد،خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا،رواں ماہ میں4601 کو مبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد گرفتارکیے۔حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمدکریم علی رضامحمد عزیزمحمد علی،ہاشم ،نور الامین سلیم ،صدام وغیرہ کے نام سے ہوئی۔دہشت گردمختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے،کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔