پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی: شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
شرجیل میمن---فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کی ایک جماعت نے اسلام آباد میں بریفنگ میں شرکت سے انکار کر دیا، پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں جب تک اڈیالہ کا قیدی اجازت نہیں دے گا تب تک قوم کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اِن کیمرہ بریفنگ صرف بلوچستان پر نہیں خیبر پختون خوا پر بھی ہو رہی ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف کھڑی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتہ، بوری بندلاشیں اور ہڑتالیں بند کرا دیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 18 اکتوبر کو سیکڑوں جیالے دہشت گردی کا نشانہ بنے، پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ کھل کر مذمت کرتی ہے، پیپلز پارٹی امن چاہتی ہے، طالبان کے دفاتر کھلوانے والے آج ان کے ساتھ ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ کچھ بھی ہو جائے کینال بننے نہیں دیں گے، یہ واضح پیغام صدر زرداری اور پیپلز پارٹی کا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن پیپلز پارٹی کے ساتھ
پڑھیں:
پنجاب حکومت کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم افسوسناک ہے، شرجیل میمن
کراچی:سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت پنجاب کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم کو افسوسناک قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر شرجیل میمن نے کہا افسوس ناک بات ہے کہ ن لیگ اور پنجاب حکومت ایک بیمار شخص کی حمایت میں مہم چلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کا رویہ صوبہ سندھ کے لیے منفی پیغام ہے، ن لیگ کی پنجاب حکومت اپنی ناقص کارکردگی سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔
https://x.com/sharjeelinam/status/1968512686800642364
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران ناقص حکمت عملی اور ناتجربہ کاری کے باعث پنجاب کے عام عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
سینیئر وزیر نے پوسٹ کے آخر میں #SindhStandsWithPakistan کا ٹرینڈ بھی چلایا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر رضوان رضی نامی شخص کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ سندھ میں ڈیموں سے متعلق پیپلز پارٹی کی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔
رضوان رضی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا سائٹ ’’ایکس‘‘ پر #punjabStandsWithRaziDada کے نام سے ٹرینڈ بھی چلایا گیا