Daily Ausaf:
2025-07-03@16:44:12 GMT
تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان ، نوٹیفکیشن بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
سندھ حکومت نے خلفیہ چہارم حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔
سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم علیؓ پر تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا،سندھ میں 21رمضان کو حضرت علی کے یوم شہادت پر تمام سرکاری ونجی سکول اور کالجز بند رہیں گے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا
اسلام آ باد:وفاقی حکومت نے محرم الحرام کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیلات کے حوالے 23 دسمبر 2024 کو جاری کابینہ ڈویژن کے سرکلر کے تحت عاشورہ کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5اور 6 جولائی(9 اور 10محرم) کو عاشورہ کے موقع پر وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔