بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلی وزارتی سطح کا پہلا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
انور عباس: بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد پاکستانی اعلی وزارتی سطح کا پہلا دورہ طے پا گیا,
سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے 22 اپریل سے دورہ بنگلہ دیش کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں, نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22. 23 اور 24 اپریل کو بنگلہ دیش جائینگے,دورہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے باضابطہ مذاکرات کرینگے, اسحاق ڈار بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے, بنگلہ دیش میں انقلاب کے بعد نئی قیادت پاکستان کے ساتھ ادارہ جاتی تعلقات چاہتی ہے, دورہ میں متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کا امکان ہے, دونوں ممالک دہشت گردی، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون کے معاہدہ پر کام جاری ہے, تعلیم و ثقافت میں تعاون، تجارتی و۔معاشی تعاون کے فروغ پر سمجھوتے بھی شامل ہیں,
فیض احمد فیض کے داماد ،منیزہ ہاشمی کے شوہر حمیر ہاشمی کا انتقال
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاکستان مصر کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف ںے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے مصر کی قیادت، حکومت اور عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے حالیہ پاک بھارت بحران کے دوران مصر کے تعمیری کردار اور امن کی کوششوں کو سراہا۔
ٹیلی فونک کال میں مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی. ڈی ایٹھ سربراہی اجلاس کے لیے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے دورہ قاہرہ کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مصر کے ساتھ اپنے موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان مصر کے ساتھ کئی شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری اور صحت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔
مصرکے صدر نے وزیراعظم کی عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور اس پرمسرت موقع پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیاء میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصر کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔
اس موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ پوری امت کے لیے سلامتی کی دعا کی گئی۔